ویب ڈیسک: کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے وزیرِاعلیٰ ڈیوڈ ایبی نے کینیڈین حکومت سے بھارت میں قائم بدنام زمانہ بشنوئی گینگ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ کینیڈا بھر میں جنوبی ایشیائی، بالخصوص سکھ کمیونٹی کو موصول ہونے والی بھتہ خوری کی دھمکیوں میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔
ڈیوڈ ایبی نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو اس حوالے سے ایک خط لکھا ہے جو ان کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ خط میں انہوں نے اس صورتِ حال کو متاثرہ کمیونٹی کی سلامتی اور تحفظ کے لیے نہایت تشویشناک قرار دیا اور فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
ڈیوڈ ایبی نے اعلان کیا کہ انہوں نے وزیراعظم مارک کارنی سے باضابطہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھتہ خوری اور متعلقہ جرائم میں ملوث گروہوں کو کینیڈا کے فوجداری ضابطے کے تحت دہشتگرد تنظیمیں قرار دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سرحد پار کام کرنے والے منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس سے کمیونٹیز کو تحفظ دینا لازمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی 7 اجلاس، کینیڈا میں سکھوں کے احتجاجی مظاہروں نے مودی کو عالمی رہنماؤں کے سامنے رسوا کردیا
بشنوئی گینگ، جو بھارت میں اپنی پرتشدد سرگرمیوں کے لیے بدنام ہے، اب بین الاقوامی سطح پر بھی سرگرم سمجھی جاتی ہے۔ اس گروہ کو حالیہ دھمکی آمیز کالز اور جنوبی ایشیائی کاروباروں سے بھتہ طلب کرنے کے واقعات سے جوڑا جا رہا ہے۔
یہ پیشرفت ایک بار پھر بھارت میں بڑھتے ہوئے پرتشدد انتہا پسند گروہوں کی موجودگی کو عالمی توجہ کا مرکز بنا رہی ہے، جو ریاستی قوم پرستی کے سائے میں سرگرم ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت جہاں کشمیری عوام اور سیاسی مخالفین کو دہشتگرد قرار دے کر ان پر سخت کریک ڈاؤن کرتا ہے، وہیں بشنوئی گینگ جیسے مجرم گروہوں کو پنپنے دیا جا رہا ہے، جن کے مبینہ روابط ہندو انتہا پسند نیٹ ورکس اور بھارت کی حکمران جماعت سے منسلک گروپوں سے ہیں۔
Everyone deserves to live without threats to their safety.
I’m asking Prime Minister Carney to list the Lawrence Bishnoi gang as a terrorist group in Canada, which will give police additional tools they need to stop and prevent the extortion of Canadians. pic.twitter.com/sx97V7vbfo
— David Eby (@Dave_Eby) June 17, 2025