ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کا امریکہ کو مدد کیلئے پکارنا کمزوری کی علامت ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ایکس پرقوم کے نام پیغام میں کہا کہ اسرائیل کو بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیتے رہیں گے ، آپ خوفزدہ ہیں تو وہ آپ کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا امریکا کو مدد کے لیے پکارنا کمزوری کی علامت ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دشمن کو احساس ہوا ایرانی قوم ڈر رہی ہے تو وہ آپ کو نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ دشمن سے وہی رویہ اپنایا جائے جو آج تک اپنایا گیا ہے، مضبوط، ثابت قدم اور بے خوف رہیں۔
ان کا اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب تک آپ نے دشمن کے خلاف اپنے اتحاد سے جو خوف طاری کرنے والا رویہ اپنایا ہے اُسے بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔
ایران کے سپریم لیڈر نے سورۃ انفال کی آیت کا ترجمہ شیئر کیا کہ فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور حکمت والا ہے۔