پاکستان خطے میں علاقائی چیمپئن بن گیا، امن کیلئے پاکستان اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطع پر پزیرائی

پاکستان خطے میں علاقائی چیمپئن بن گیا،  امن کیلئے پاکستان اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطع پر پزیرائی

سینئر صحافی اظہر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کوششوں کے حوالے سے ایک علاقائی چمپیئن کی حیثیت حاصل کر چکا ہے  اور امریکی صدر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کے بعد  پاکستان اور  فیلڈ مارشل کے اثرو رسوخ میں اضافہ ہوا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اظہر جاوید نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے حوالے سے ایک علاقائی چمپیئن کی حیثیت حاصل کر چکا ہے اورخطے میں امن کے حوالے سے پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو عالمی سطع پر پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد ایران پر حملے کو موخر کردیا گیا ہے جو پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

سینئر صحافی اظہر جاوید نےکہا کہ کل تک جو ٹرمپ ایران پر فوری حملے کا سگنل دے رہا تھا ،فیلڈمارشل سے ملاقات کے بعد دو ہفتے تک اپنا فیصلہ موخر کرکر دیا ہے خطے میں امن کے لئے پاکستان اور فیلڈمارشل کے کردار کو اہمیت مل رہی،سینیر صحافی اظہر جاوید نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں ایک نئے چمہیئن کی حیثیت حاصل کر چکےہیں اور عالمی سطع پر پاکستان کو مثبت مقام حاصل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے عالمی اثرو رسوخ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور امریکی صدر سے ہونیوالی ملاقات نے پاکستان کو خطے کا نیا چمہیئن بنا دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کے بعد ترجمان وائٹ ہاؤس سے آج اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ایران حملے سے متعلق فیصلہ دو ہفتے کے لیئے موخر کر دیا گیا ۔

سینئر صحافی اظہر جاوید نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات بعد امریکی صدر کافی حد تک مطمئن نظر آئیں ہیں اور انہوں نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کو اپنے لیئے اعزاز قرار دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *