اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، حالیہ علاقائی پیش رفت اور ایران کے ساتھ یکجہتی کے امور پر مشاورت ہوگی۔
اجلاس میں ایران کی کھلی حمایت، خلیج میں بدلتے حالات اور قومی سلامتی سے جڑے دیگر اہم امور پر اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عسکری و سول قیادت ملک کی خارجہ پالیسی، دفاعی حکمت عملی اور اندرونی سلامتی کے چیلنجز پر غور کرے گی،وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ تینوں سروسز چیفس، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، حساس اداروں کے سربراہان اور اہم وزراء شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ایران کے ساتھ سفارتی اور سکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں بڑھتے تناؤ اور عالمی سیاسی منظرنامے میں پاکستان کے مؤقف پر بھی اہم مشاورت ہوگی۔