آزادفیکٹ چیک ! پاک چین دوستی نشانہ ، بھارتی جعلی نیوز ایجنسی کا بھانڈا پھوٹ گیا

آزادفیکٹ چیک ! پاک چین دوستی نشانہ ، بھارتی جعلی نیوز ایجنسی کا بھانڈا پھوٹ گیا

پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کی ناکام بھارتی سازش بے نقاب ،  بھارتی جعلی نیوز ایجنسی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں ،  آزاد فیکٹ چیک  کے مطابق  یہ بات سامنے آئی ہے کہ حیران کن طور پر بھارت سے چلایا جانے والا ایک “ایکس” (ٹوئٹر) اکاؤنٹ خود کو ایک جعلی “بین الاقوامی” نیوز ایجنسی ظاہر کر کے پاکستان کے خلاف جھوٹی اور اشتعال انگیز خبریں پھیلا رہا ہے۔

 یہ جعلی نیوز پورٹل دراصل بھارت کی ریاست گجرات میں ایک رہائشی پتے سے چلایا جا رہا ہے اور اس کا مقصد پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔

آپریشن سندور پاش پاش۔۔!! بھارت کی فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان خلیج بڑھنے لگی

 ایکس پر21 جون کو اس اکاؤنٹ نے یہ غلط خبر پھیلائی کہ چین کی منسٹری آف سٹیٹ سکیورٹی (MSS) کے ڈائریکٹر نے چین-پاکستان تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ مبینہ طور پر پاکستان نے امریکہ کو دو پاکستانی ایئر بیسز  نور خان (اسلام آباد کے قریب) اور جیکب آباد (سندھ) تک رسائی کی اجازت دے دی ہے۔

حقیقت تو یہ ہے کہ یہ دعویٰ کسی بھی مستند ذریعے، چینی یا بین الاقوامی میڈیا کی کسی رپورٹ میں موجود نہیں اور  یہ محض ایک جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈا ہے، جس کا مقصد چین اور پاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچانا اور پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے اندر شکوک پیدا کرنا ہے ۔

پہلگام حملہ: بھارت دو ماہ بعد بھی حملہ آوروں کا پتہ نہ چلا سکا، آپریشن سندور ڈرامہ نکلا

 اس اکاؤنٹ کی تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ ویب سائٹ بھارتی سرورز پر رجسٹرڈ ہے اور اس کے پیمنٹ گیٹ وے اور ٹریفک ڈیٹا نے ایک رہائشی پتہ گجرات، بھارت میں ٹریس کیا گیا ، یعنی بھارتی ریاست گجرات سے پاکستان کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈا کیا گیا ۔

یہی نہیں جس (ایکس )  اکاؤنٹ نے سب سے پہلے یہ خبر پھیلائی، وہ بوٹس اور خودکار جعلی فالوورز استعمال کر رہا ہے جو کہ ایک منظم ڈس انفارمیشن نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

یہ طرزِ عمل ماضی میں سامنے آنے والے بھارتی پراپیگنڈا نیٹ ورکس سے ملتا جلتا ہے،جیسے کہ EU DisinfoLab نے جنہیں بے نقاب کیا۔

بھارت اس سے قبل بھی پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کے لیے اس طرح کی گمراہ کن مہم چلاتا رہاہے اور اس کی ہر سازش بری طرح ناکام رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *