آپریشن سندور: راج ناتھ سنگھ کے بیانات حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش

آپریشن سندور: راج ناتھ سنگھ کے بیانات حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش

ویب ڈیسک۔ دفاعی وزیر راج ناتھ سنگھ کے حالیہ بیان میں “آپریشن سندور” کو مکمل کامیابی قرار دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارروائی نے دہشت گردوں کے دلوں میں خوف بٹھا دیا ہے۔ اس بیان میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ بھارت کو اس جنگ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑ ا تھا ۔

اس حوالے سے آزاد ریسرچ نے اپنی تازہ ترین تحقیق اور خطے کے دفاعی تجزیہ کاروں کی آراء کی روشنی میں یہ دعویٰ زمینی حقائق سے مکمل طور پر متصادم قرار دیا ہے۔

تحقیق کے مطابق آپریشن سندور بھارت کے لیے نہ صرف فوجی میدان میں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی ایک سنگین ناکامی ثابت ہوا۔ عسکری لحاظ سے بھارت کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، جب کہ پاکستان نے نہایت منظم اور مؤثر جوابی کارروائی کے ذریعے بھارتی بیانیے کو بری طرح ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی خارجہ پالیسی پر کاری ضرب، معروف بھارتی صحافی روش کمار نے گودی میڈیا کا چہرہ بے نقاب کر دیا

دوسری جانب آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی سفارتی صورت حال بھی بھارت کے لیے باعثِ تشویش بنی۔ عالمی برادری میں بھارت کو اس اقدام پر کوئی نمایاں حمایت حاصل نہیں ہوئی۔

آزاد ریسر چ کے مطابق راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان دراصل حکومت کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کے ذریعے ایک ناکام عسکری اقدام کو “کامیاب آپریشن” کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، تاکہ اندرونِ ملک سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ ایسا رویہ نہ صرف عوام کو گمراہ کرتا ہے بلکہ قومی سلامتی جیسے حساس معاملے پر بے احتیاطی کے مترادف ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *