بھارت میں قائم سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان بارے غلط معلومات پھیلانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے بھارت میں قائم ایکس اکاؤنٹس سے پیدا ہونے والی غلط معلومات کے مربوط پھیلاؤ کا پتہ لگایا ہے۔
جسے بعد میں دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے کاپی اور ری پوسٹنگ کے ذریعے اسے بڑھایا، ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک دانستہ بھارتی پروپیگنڈا کوشش ہے جس کا مقصد پاکستان کو نشانہ بنانا ہے۔
واضح رہے کہ اس فیک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کا ماننا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں سے لیس سی بی ایم (ہتھیار) تیار کر رہا ہے جو امریکہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔