معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد پاکستان ایشیا کی سپر پاور بن کر ابھرا ہے او ر یہ وہ پاکستان نہیں ہے جسے بھارت ہرا سکے۔
تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور کی بھارتی ناکامی کے بعد پاکستان ایشیا کئ سپر پاور بن کر ابھرا ہے اور یہ پاکستان اب وہ پاکستان نہیں قطعی نہیں ہے جسے بھارت چین کے ہوتے ہوئے ہرا سکے۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ملٹری پوائینٹ آف ویو سے تبھی ہار سکتا ہے اگرچین ہارتا ہے اور بھارت کبھی چین کو نہیں ہرا سکتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی مودی سرکار نے پاکستان پر حملہ کرکے بہت بڑی بیوقوفی کی ، کیونکہ ملٹری حوالے سے پاکستان قطعی چھوٹا ملک نہیں ہے۔
پاکستان کی معیشت بے شک خراب ہو لیکن، ملٹری حوالے سے آپ پاکستان کو ہلکے میں نہیں لے سکتے، وہ ایک طاقتور فوج کا ملک ہے، اور جیسے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پاکستان میں دہشت گردوں پر حملہ کیا تھا اور دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کو ہمارا ساتھ دینا چاہیئے تھا تو ظاہری طور پر انہوں نے ردِ عمل تو دینا تھا اور پھر انہوں نے دیا بھی۔