بھارت نے کوئی جارحیت کی تو خاموشی ہماری ڈکشنری میں نہیں، سابق ایئر چیف سہیل امان

بھارت نے کوئی جارحیت کی تو خاموشی ہماری ڈکشنری میں نہیں، سابق ایئر چیف سہیل امان

ویب ڈیسک۔ پاکستان ایئر فورس کے سابق سربراہ، ایئر چیف مارشل (ر) سہیل امان نے ایک دستاویزی فلم میں پاکستانی فضائیہ کے بنیادی نظریے سے پردہ اٹھاتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کی خاموشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سہیل امان، جو 2015 سے 2018 تک پاک فضائیہ کے سربراہ رہے، نے کہا کہ بھارت نے سیاسی، عسکری اور اسٹریٹجک سطح پر ایک بنیادی غلطی کی، وہ یہ سمجھ بیٹھے کہ ہم جواب نہیں دیں گے۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہاکہ یہ ہمارے لیے کوئی آپشن نہیں۔ یہ تصور ہی ناممکن ہے کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے اور ہم جواب نہ دیں۔ خاموشی ہمارے لغت میں موجود ہی نہیں۔

سابق ایئر چیف نے مزید کہاکہ ہم نے یہ بات عسکری اور سیاسی سطح پر سب کو واضح طور پر بتا دی ہے۔ اگر ہمیں آزمانا چاہتے ہو تو نتیجہ دیکھ چکے ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور میں 2 سو سے زائد شہری قتل، مودی کی بے حسی،اور اخلاقی دیوالیہ پن کی داستان

سہیل امان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے صرف فوجی نقل و حرکت دیکھی، تو 24 گھنٹے کے اندر ریکارڈ وقت میں ایئر فورس کو تعینات کر دیا اور ہم جنگ کے لیے تیار تھے۔ ہمارا مؤقف واضح تھا، اگر لڑنا ہے تو آؤ لڑتے ہیں، لیکن کچھ ہوش باقی تھی۔

انہوں نے پلوامہ واقعے (2019) کے بعد بھارت کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے صرف حملہ کرنے میں اسٹریٹجک غلطی نہیں کی، بلکہ جب ہم نے ان کے طیارے گرائے تو انہوں نے اس کا کوئی جواب بھی نہ دیا۔ وہ جارحیت دکھانا چاہتے تھے، ہمیں ڈرانا چاہتے تھے، لیکن جب ہم نے جواب دیا تو خاموشی اختیار کر لی۔ یہ کہاں کی اسٹریٹجک سوچ ہے؟

یہ بیانات پاکستان ایئر فورس کے مؤقف اور تیاری کو اجاگر کرتے ہیں، ساتھ ہی بھارت کو ایک بار پھر متنبہ کرتے ہیں کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں مؤثر اور فوری جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی طیارے کی پرواز میں کھڑکی کا حصہ دورانِ پرواز ٹوٹ گیا، مسافر خوفزدہ، ویڈیوپر وائرل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *