بھارتی فوج کی حالت ایسی ہے جیسے وردی میں تھیٹر چل رہا ہو: میجر جنرل (ر) زاہد محمود

بھارتی فوج کی حالت ایسی ہے جیسے وردی میں تھیٹر چل رہا ہو: میجر جنرل (ر) زاہد محمود

ویب ڈیسک۔ دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ زاہد محمود نے کہا ہے کہ بھارت آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے بار بار جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے اور دنیا کے سامنےاپنی شکست تسلیم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں اپنے حالیہ خطاب کے دوران بھارت کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ جو عناصر پاکستان کے خلاف مہم جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ باز آ جائیں کیونکہ اس کا نقصان صرف بھارت کو ہی ہوگا۔

میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے بھارتی فوج کی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنی عسکری طاقت کو خود ہی کمزور کر لیا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وردی میں تھیٹر چل رہا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی اسلام دشمنی، مسلمانوں کی مذہبی شناخت پروار،صدیوں پرانے مزارات بلڈوز کر د ئیے گئے

انہوں نے بھارتی فوجی افسران کے بیانات پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے بیانات کسی پیشہ ور سپاہی کے نہیں بلکہ سیاستدانوں جیسے لگتے ہیں، جو عسکری وقار اور سنجیدگی کے منافی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے چین اور ترکیہ پر الزامات لگانا دراصل اپنی شکست اور ناکامی کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے، جسے دنیا بخوبی دیکھ رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *