قطری شہزادی شیخہ اسما بنت ثانی پاکستان میں سیاحت اور پہاڑوں کی سفیر مقرر

قطری شہزادی شیخہ اسما بنت ثانی پاکستان میں سیاحت اور پہاڑوں کی سفیر مقرر

وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شاہی خاندان کی رکن شہزادی شیخہ اسما بنت ثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ یہ اعلان اُن کی حالیہ کامیاب مہم جوئی کے بعد کیا گیا، جس میں انہوں نے خطرناک اور دشوار گزار پہاڑ نانگا پربت کو سر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بغیر ویزہ قطر کیسے جا سکتے ہیں، شرائط کیا ہیں؟

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیخہ اسما کو اُن کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور اُنہیں حوصلے، عزم اور جذبے کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ میں شیخہ اسما بنت ثانی کو پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈرمقرر کر رہا ہوں۔ نانگا پربت کو سر کرنے کا اُن کا حالیہ کارنامہ واقعی متاثرکن ہے۔ یہ بہادری اور استقامت کا پیغام ہے اور پاکستان و قطر کے درمیان دیرینہ دوستی کا ثبوت ہے‘۔

نانگا پربت، جو گلگت بلتستان میں واقع ہے، دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے جس کی بلندی 8,126 میٹر ہے۔ اسے ’قاتل پہاڑ‘کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دنیا کی خطرناک ترین چوٹیوں میں سے ایک شمار ہوتا ہے جہاں سخت موسم اور مشکل راستے اکثر کوہ پیماؤں کی جان لے لیتے ہیں۔

شیخہ اسما کی یہ کامیابی اُن کے کیریئر کا نواں 8000 میٹر بلند پہاڑ سر کرنے کا سنگ میل ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اس مہم کی عکس بندی کرتے ہوئے جذباتی الفاظ میں لکھا کہ ’ الحمدللہ نانگا پربت میرا نواں 8000 ہزار میٹر کا پہاڑ اور اب تک کی سب سے مشکل چڑھائی چڑھنے کی مہم تھی، اس پہاڑ نے مجھے ایسے انداز میں آزمایا جس کی مجھے توقع نہیں تھی، میرے قدموں کے نیچے بلیک آئس اور ہر چند لمحے بعد پتھروں کا گرنا، یہ زندگی کے خطرناک لمحات کی مسلسل یاد دہانی رہے گی‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ لیکن اسی خطرے میں آگے بڑھنے کا مزہ تھا، سرِ تسلیم خم نہ کرنے کا موقع تھا اور وہ طاقت بھی ملی جس کے بارے میں مجھے معلوم نہیں تھا کہ ابھی باقی ہے۔ میں صرف چوٹیاں سر کرنے کے لیے نہیں چڑھتی، بلکہ اصل زندگی کی طرف لوٹنے، شور سے دور ہونے اور خود سے جڑنے کے لیے چڑھتی ہوں۔ یہ پہاڑ ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا‘۔

شیخہ اسما کی بطور برانڈ ایمبیسیڈرتقرری کو پاکستان کی سیاحت، خاص طور پر مہم جوئی اور پہاڑی سیاحت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد دے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *