ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان اہم سرکاری دورے پرپاکستان پہنچ گئے ہیں، دورے کے دوران وہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نےپاکستان کی غیر مشروط حمایت پر ترکیہ کیساتھ تجارتی تعلقات کا بائیکاٹ کر دیا
ترکیہ کے وزیرخارجہ حکان فدان کے ہمراہ ترکیہ کے وزیردفاع یشارگولربھی ہیں۔ دونوں وزرا اپنے دورہ پاکستان کے دوران باہمی دلچسپی کے تمام اہم امور پر بات چیت کریں گے۔
دفتر خارجہ پاکستان نے ایک بیان میں کہا کہ ترکیہ کے وزرا کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جو مشترکہ تاریخ، ثقافت، مذہب اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
The Foreign Minister of Turkiye, Hakan Fidan @HakanFidan, arrived in Islamabad on an official visit. He was received by Additional Secretary (West Asia), Ambassador Syed Ali Asad Gillani.
During his official engagements in Pakistan, all important issues of mutual interest will… pic.twitter.com/sL9RmKzG5r
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 8, 2025
بیان کے مطابق ترکیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کے اسلام آباد پہنچنے پر پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے ویسٹ ایشیا، سفیر سید علی اسد گیلانی نے استقبال کیا۔
واضح رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں، خاص طور پر تجارت، توانائی، دفاع، مواصلات اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور چین کا تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق ، وزیراعظم کے دورے کا مشترکہ اعلامیہ
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی آذربائیجان کے شہر خانکندی میں اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ای سی اُو) سمٹ کے موقع پر ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
The Minister of National Defence of Türkiye, Yasar Güler, has arrived in Islamabad on an official visit. He was warmly received by Additional Secretary (West Asia), Ambassador Syed Ali Asad Gillani.
During his official visit to Pakistan, key matters of mutual interest will be… pic.twitter.com/RJD8u4Eg9c
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 8, 2025