لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کو اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کو اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور پیشی کیلئے روبکار بھی جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا ہے کہ لاہورمیں بانی پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔

مزید پڑھیں: بھارتی صحافی کرن تھاپر کا جانبدار انٹرویو، بھارتی ناظرین بھی مایوس، بلاول بھٹو کے تحمل کو داد سراہا

اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی پیروی کیلئے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے طلبی کے حکم نامے کے ساتھ روبکار بھی جاری کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *