آزاد فیکٹ چیک نے جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیروں کی گرفتاری کے حوالے سے بھارتی سوشل میڈیا ہینڈل پر پھیلائے گئے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی سفیروں کو دکان سے سامان چوری کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، لیکن تحقیقات کے بعد یہ ثابت ہوا کہ یہ دعویٰ سراسر جھوٹ اور بھارتی پراپیگنڈہ کا حصہ ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے بی جے پی آئی ٹی سیل سے منسلک ایک بھارت سے چلنے والے ایکس (X) ہینڈل کے ذریعے غلط معلومات کے پھیلاؤ کی نشاندہی کی ہے جس میں پاکستانی سفیروں کی گرفتاری کے بارے میں دعوے فرضی ہیں اوربے بنیاد ہیں۔
بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جنوبی کوریا میں دو پاکستانی سفیروں کو 10 ڈالر (850 روپے) مالیت کی ٹوپیاں اور چاکلیٹ چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے اورساتھ جھوٹے پوسٹر بھی شامل کیے ۔
آزاد فیکٹ چیک نے تحقیقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ یہ کہانی جھوٹی ہے اور اس دعوے کی کوئی قابل اعتماد ذرائع یا شواہد نہیں ہیں جو یہ ثابت کریں کہ پاکستانی سفیر کسی چوری میں ملوث تھے یا ان کو گرفتار کیا گیا، یہ رپورٹیں گمراہ کن ہیں، جو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ہیں۔
🚨 Azaad Fact Check has identified the spread of misinformation by an India-based X handle associated with the BJP IT Cell. Claims about the arrest of Pakistani diplomats are fabricated and stem from the poster’s imagination. https://t.co/vm6jKFp0iW pic.twitter.com/3DlFhtrkni
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 9, 2025