چین نے پی این ایس ہنگور آبدوزوں کی ترسیل میں تاخیر نہیں کی، بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب

چین نے پی این ایس ہنگور آبدوزوں کی ترسیل میں تاخیر نہیں کی، بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک نے ایک اور بھارتی جھوٹے دعوے کی نشاندہی کی ہے جو ایک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ چین نے پی این ایس ہنگور کلاس آبدوزوں کی پاکستان کو ترسیل میں تاخیر کر دی ہے۔

اس بھارتی پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ”تاخیر” کومبیٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) کے مسئلے کی وجہ سے ہوئی ہے لیکن یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد نکلا۔

آزاد فیکٹ چیک نے چین کی جانب سے پی این ایس ہنگور کلاس آبدوزوں کی پاکستان کو ترسیل میں تاخیر کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق  چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حال ہی میں پوسٹ کی گئی تصاویر میں ہنگور کلاس آبدوز کو چین میں سمندری آزمائشوں سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو طے شدہ شیڈول کے مطابق ہے،  اس سے ثابت ہوتا ہے کہ منصوبہ بندی کے مطابق آبدوزوں کی ترسیل میں کوئی تاخیر نہیں ہو رہی۔

بھارتی دفاعی تحقیقی ویب سائٹ (IDRW)، جس نے یہ پوسٹ شیئر کی تھی اس کا دعویٰ ہے کہ وہ “گذشتہ 19 سال سے بھارت کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی دفاعی نیوز ویب سائٹ ہے تاہم اس جھوٹ پر مبنی خبرکے بعد بھارتی دفاعی رپورٹنگ کی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ ایک ایسا پلیٹ فارم جو اپنے آپ کو 19 سال سے بھارت کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی دفاعی ویب سائٹ قرار دیتا ہے، اس کا جھوٹ پر انحصار بھارتی دفاعی صحافت کی پول کھول دیتا ہے ۔

 کومبیٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) کیا ہے؟

کومبیٹ مینجمنٹ سسٹم (CMS) ایک مرکزی کمان اینڈ کنٹرول سسٹم ہے جو مختلف آن بورڈ سسٹمز کو یکجا کرتا ہے تاکہ مشنز کو منظم اور مکمل کیا جا سکے۔

اسے آبدوز کا ‘دماغ’ کہا جا سکتا ہے، جو اسے سینسرز اور دیگر سسٹمز سے ڈیٹا حاصل کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے تاکہ وہ تکنیکی صورتحال کی مکمل اور تفصیلی تصویر فراہم کرے،  اس سے عملے کو بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

CMS ایک مرکزی حب کے طور پر کام کرتا ہے اور یہ مختلف سینسرز جیسے راڈار، سونار، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز، نیویگیشن سسٹمز اور ہتھیاروں کے سسٹمز سے ڈیٹا کو یکجا کرتا ہے، ان بنیادی افعال کی اہمیت اس کی کارکردگی کو اعلیٰ درجہ تک پہنچاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیروں کی گرفتاری سے متعلق خبر جھوٹی ثابت ہوئی

یہ نظام خام ڈیٹا کو ایک قابل استعمال فارمیٹ میں تبدیل کرتا ہے، جس سے عملے کو اپنے اہداف کو ٹریک کرنے، مداخلت کی منصوبہ بندی کرنے اور ہتھیاروں کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جدید CMS مختلف مشنز کو نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، جن میں اینٹی سب میرین وارفیئر (ASW)، اینٹی سطحی جنگ (ASuW)، اور اینٹی ایئر وارفیئر (AAW) شامل ہیں ، یہ مکمل صورتحال کی آگاہی فراہم کرتا ہے۔

ایک CMS میں عام طور پر کنٹرول کنسولز، ایک کومبیٹ ڈیٹا سینٹر اور ایک ڈیٹا نیٹ ورک شامل ہوتا ہے، یہ مختلف سسٹمز کے درمیان کمیونیکیشن اور ڈیٹا کے تبادلے کو آسان بناتا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کا ماننا ہے کہ یہ گمراہ کن دعوے نہ صرف عوام میں مایوسی پیدا کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھے جا سکتے ہیں بلکہ یہ عوامی مشاہدے کو مسخ، دشمنی کو بڑھاوا دینے، امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے، صارفین کو ہدف بنانے اور پاکستان کے قومی اداروں پر اعتماد کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

آزاد فیکٹ چیک نے عوام کو غیر تصدیق شدہ معلومات سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ درست خبروں کے لیے معتبر ذرائع پر انحصار کرنا ضروری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *