آزاد فیکٹ چیک ،پاک فوج سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں جعلی ہیں

آزاد فیکٹ چیک ،پاک فوج سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں جعلی ہیں

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ کچھ فوجی اہلکاروں کو ڈیوٹی سے انکار پر برطرف کر دیا گیا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے ان دعوؤں کی جانچ پڑتال کے بعد واضح کیا ہے کہ یہ تمام اطلاعات من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

حکام کے مطابق مسلح افواج کے حوالے سے پھیلائی جانے والی یہ غلط معلومات جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، جن کا مقصد عوام میں اشتعال اور غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔


آزاد فیکٹ چیک رپورٹ  کے مطابق ایسی کوئی کارروائی یا واقعہ ریکارڈ پر نہیں ہے۔ یہ محض سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی فیک نیوز ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

عوام سے گزارش ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور معلومات صرف معتبر ذرائع سے حاصل کریں۔سوشل میڈیا صارفین کو بھی احتیاط برتنے اور غلط معلومات کی ترسیل سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *