بھارت کی ایک اور جھوٹی چال بے نقاب ہوگئی ، وائرل پاکستانی ویڈیو دراصل انڈونیشیا کی نکلی ،بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کو پاکستان کا قرار دے کر پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔
لیکن تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ انڈونیشیا کی ہے،ویڈیو میں ایک ہجوم کو مشتعل حالت میں دیکھا جا سکتا ہے جسے بعض بھارتی اکاؤنٹس نے پاکستان میں ہونے والاواقعہ قرار دے کر سوشل میڈیا پر پھیلایا۔
تاہم ویڈیو کے مناظر زبان اور مقامی علامات سے واضح ہوا کہ یہ کلپ انڈونیشیا کے ایک شہر کا ہےجس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔
🚨Azaad Fact Check has flagged an India-based X handle, notorious for spreading fake news, for sharing misinformation. The video posted by Baba Banaras was sourced from Jabar, Indonesia, and originally recorded on March 30, 2024. https://t.co/GF5q04aTVz pic.twitter.com/csRIlH3Cfg
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 13, 2025