پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، شیخ وقاص اکرم وٹس ایپ میسیجز لیک کرنے پر عالیہ حمزہ پر برہم

پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، شیخ وقاص اکرم وٹس ایپ میسیجز لیک کرنے پر عالیہ حمزہ پر برہم

پاکستان تحریکِ انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئےاور عالیہ حمزہ کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کے وائس نوٹس لیک کرائے گئے
جس پر شیخ وقاص اکرم نے وٹس ایپ پر عالیہ حمزہ کی خوب کلاس لی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات شدید اختیار کرتے جا رہے ہیں اور حال ہی میں پنجاب میں تحریک ِ انصاف کو عوامی سطع پر متحرک کردار ادا کرنے والی عالیہ حمزہ کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ کو ‘میڈیا کی بھوکی” قرار دے دیا اورشیخ وقاص اکرم کے عالیہ حمزہ کو بھیجے گئے وائس نوٹس دوبارہ لیک ہو گئے۔

شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ کو کہا کہ آپ نے میرے میسج کو سیاق و سباق سے ہٹ کر میڈیا کو بتائے، شیخ وقاص اکرم نے وائس نوٹ میں کہا کہ آپ کس قسم کی خاتون ہیں جو آپ سے بات کی جائے وہ آپ میڈیا کو بتا دیتی ہیں ، شیخ وقاص اکرم عالیہ حمزہ کو کہا کہ آپ نے ان کو بتایا کہ یہ بات میں نے کس بات کے جواب میں کی ۔

مزید پڑھیں: میانمار میں بھارت کا فضائی حملہ! مودی اور اجیت دوول کی ہندوتوا آئیڈیالوجی سے بھارت میں بھی لوگ نالاں، بریگیڈئیر (ر) غضنفر علی

شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے بتایا کہ کور کمیٹی کی میٹنگ میں کیا فیصلے ہوئے ، شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ سےکہا آپ میڈیا کے اتنے بھوکے ہیں کہ آپ میرے میسج لیک کررہے ہیں ، شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ کو وائس نوٹ میں کہا کہ کیا میں اصل بات بتاؤں کہ پہلے اور بعد میں کیا بات ہوئی تھی ؟ شیخ وقاص اکرم کا عالیہ حمزہ کو وائس میسج میں کہنا تھا کہ
آپ کو بتایا گیا تھا کہ ورکرز اعتراض کرتے ہیں کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کسی احتجاج میں نہیں ہوتے ۔

مزید پڑھیں: آسام میں مسلمانوں کیخلاف ریاستی جارحیت، مودی سرکار نے 1,000 سے زائد مکانات مسمار کردئیے

انہوں نے واضح کیا کہ پہلی بار ایم این ایز اور ایم پی ایز کو آن گراؤنڈ لیا گیا ہے ، شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آپ کی درخواست پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کہا گیا کہ وہ جی ٹی روڈ سے واپس جائیں گے اور آج آپ نے بہت بری حرکت کی ، کیا صرف میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے ، شیخ وقاص اکرم نے وائس نوٹ میں کہنا تھا کہ مجھے اپنے وائس نوٹس کے لیک ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، اب سیاق و سباق بتائے جائیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *