بھارت مشکلات کا شکار، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

بھارت مشکلات کا شکار، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

لندن: انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔

میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہوگیا اور اب آج آخری دن میچ کا فیصلہ ہوگا۔  بھارت نے چوتھے روز کے اختتام پر انگلینڈ کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹ پر 58 رنز بنالیے ہیں۔

آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ بھارت کو میچ میں کامیابی کے لیے مزید 135رنز کی ضرورت ہے تو انگلینڈ کو جیت کیلئے 6 وکٹیں درکار ہیں۔ بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 33 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی آرمی کا میانمار پر ڈرون حملہ، ایسا ہی حملہ بھارت نے پاکستان پر 7 مئی کو کیا، لیکن اب بھارت دوبارہ ایسی جرات نہیں کر سکتا: دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قادر بلوچ

واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 387 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان بھارتی ٹیم بھی 387 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی اور پہلی اننگز میں کوئی برتری حاصل نہیں کرسکی تھی۔ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 192رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور یوں بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 193 رنز کا ہدف ملا تھا۔

میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا یہ تیسرا ٹیسٹ ہے۔ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *