میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیاسی تبدیلی کیلئے اپوزیشن کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر امیرمقام اور مشیر وزیراعظم پرویزخٹک کی غیررسمی سیاسی مشاورت ہوئی۔ معڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی مشاورت میں شامل ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات پرویزخٹک کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت کے بعد ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل کریم کنڈی سے امیرمقام کی اس معاملے پر آج گورنرہاؤس میں بھی ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایاکہ گورنرہاؤس خیبرپختونخوا میں اپوزیشن ممبران اسمبلی کی جلد ممکنہ بڑی بیٹھک کا فیصلہ کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن قیادت نے سینیٹ انتخابات مل کر لڑنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔