پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے چیئرمین اور ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا

پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے چیئرمین اور ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا

ایف آئی اے نے پی اے آر سی کے چیئرمین اور ڈائریکٹر کو 332 افراد کی غیرقانونی بھرتیوں پر گرفتار کر لیا

وفاقی اداروں میں کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کے چیئرمین اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ کو غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے کے انسدادِ بدعنوانی ونگ کے مطابق پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا۔ دونوں پر بھرتی کے عمل میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درجنوں غیر قانونی تقرریاں کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد: شہباز گل کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج

ایف آئی آر کے مطابق پی اے آر سی میں 164 منظور شدہ آسامیوں کے مقابلے میں 332 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا، جو ایک سنگین بے ضابطگی ہے۔ یہ تقرریاں مبینہ طور پر موجودہ انتظامیہ کے دور میں کی گئیں۔

یہ مقدمہ ریاست کی جانب سے درج کیا گیا ہے اور ایف آئی اے کے مطابق اس کیس میں ملوث دیگر 17 افسران اور ملازمین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشہتاری ملزم سمیت 7 افراد گرفتار

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار افسران کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی تاکہ مزید تفتیش آگے بڑھائی جا سکے۔

یہ گرفتاریاں ایف آئی اے کی وفاقی اداروں میں کرپشن کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں اور سرکاری اداروں میں شفافیت اور احتساب کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم سمجھی جا رہی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *