وزیراعظم شہباز شریف کا این ڈی ایم اے کا ہنگامی دورہ، بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف کا این ڈی ایم اے کا ہنگامی دورہ، بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں چیئرمین این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ رواں موسم میں معمول سے 30 سے 40 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، اور نکاسِ آب کے لیے آپریشن جاری ہے، تاہم اس میں کچھ وقت لگے گا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں بعض علاقوں میں کلاوڈ برسٹ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں، جانی و مالی نقصان پر انہیں گہرا افسوس ہے۔

وزیراعظم نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ملک بھر میں بارشوں، سیلابی کیفیت اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پنجاب اور آزاد کشمیر میں آئندہ 7 روز میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

حکام نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 124 افراد جاں بحق، 264 زخمی، رپورٹ جاری

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ پنجاب میں رواں سال ریکارڈ بارشیں ہوئیں، جن سے صوبہ مکمل تیاری کے ساتھ نمٹ رہا ہے۔

انہوں نے چکوال میں ہونے والی غیر معمولی بارش کا ذکر کرتے ہوئے جانی و مالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں کے پیدا کرنے میں کوئی کردار نہیں، لیکن بدقسمتی سے سب سے زیادہ متاثر ہمارا ملک ہی ہو رہا ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ عوام کو فوری ریلیف پہنچایا جائے اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاریاں رکھی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بارشوں کے آغاز کے ساتھ ہی بھارت کی آبی جارحیت شروع، متعدد ڈیموں کے اسپل ویز کھول دیے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *