آزاد فیکٹ چیک نے کیا بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب، بلوچستان سے ایران جانیوالے زائرین کی بسوں کے حوالے سے بھارت میں قائم X ہینڈل کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کی نشاندہی کی گئی ۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق بھارت میں قائم X ہینڈل کے ذریعے بلوچستان سے ایران جانیوالے زائرین کی بسوں کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے کی نشاندہی کی گئی جن کے بارے میں پراپیگنڈہ کیا گیا کہ یہ فوجی کارواں کی گاڑیاں ہیں اور ان میں بلوچستان سے چھٹیوں پر جانے والے فوجی اہلکاروں کو سخت سیکورٹی میں لے کر جاتے ہیں، فضا سے ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹروں سے نگرانی کی جاتی ہیں۔
قافلے کو بکتر بند گاڑیوں سے پروٹوکول دی جاتی ہیں ۔ بھارتی پراپیگنڈے میں دعویٰ کیا گیا ہفوج کے اہلکاروں کو لے جانے والے متعدد بسوں پر بلوچ لبریشن آرمی نے مہلک حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں سینکڑوں فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں اوران حملوں کے بعد قافلوں کے سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہیں۔
آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر اس جھوٹے بیانئئے کی نشاندہی کی اور واضح کیا ہے کہ یہ فوجی قافلہ نہیں ، زائرین کو ایران لیجانی والی بسیں ہیں۔
آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنیوالے یہ بسیں ایران جانے والے شیعہ زائرین کا ایک گروپ ہے۔ چاغی ایل پی جی بورڈ کی موجودگی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یہ ایران جانے والا تفتان کا راستہ ہے اور یہ بسیں عام زائرین کو ایران لے جارہی ہیں۔
آزاد فیکٹ چیک نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کی سخت تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ ان بسوں میں پاکستان سے زائرین ایران جا رہے ہیں اور دہشت گردوں کے حملے کے پیشِ نظر انہیں کارواں کی صورت میں فوجی گاڑ ی کیساتھ روانہ کیا جاتا ہے۔