کباڑ ہتھیاروں سے پاکستان کو نہیں ہرا سکتے، انیل چوہان کے بیان پر بھارتی میڈیا میں بھونچال

کباڑ ہتھیاروں سے پاکستان کو نہیں ہرا سکتے، انیل چوہان کے بیان پر بھارتی میڈیا میں بھونچال

بھارتی آرمی چیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل کے ہتھیاروں سے آج کی جنگ نہیں جیت سکتےا ان کے اس بیان کو یک بار پھر پاکستان کے خلاف شکست کا اعتراف قرار دیا گیا ہے۔

آزاد ریسرچ کے مطابق بھارتی آرمی چیف کے بیان نے بھارتی میڈیا میں بھونچال پیدا کر دیا ، انہوں نے کہا کہ کل کے ہتھیاروں اور کباڑ ہتھیاروں سے پاکستان کو شکست نہیں دےسکتے۔

بھارتئ دفاعی ماہرین نے اعتراف کیا کہ بھارت ڈرون ٹیکنالوجی میں پاکستان سے بہت پیچھے ہیں اور بھارت گزشتہ 30-35سال میں ایک بھی جہاز کا انجن نہیں بنا سکا ہے جبکہ پاکستان نے چین کے تعاون سے جے ایف تھنڈر ٹیکنالوجی کو کہیں سے کہیں پہنچا دیا ہے۔

بھارتئ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین کے تعاون سے ٹیکنالوجی اور جدید وار فئیر میں انتہائی مہارت اور صلاحیت حاصل کر لی ہے جس کا صرف بھارت فی الحال خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملہ بھارتی وزیر اعظم نے خود کروایا، حملہ آور کبھی گرفتار نہیں ہونگے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ نگار کی سنسنی خیز گفتگو

بھارتی دفاعی ماہرین نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی سے ابھی بھی بھارت کچھ نہیں سیکھا ہے اور ابھی تک بھارتی قیادت اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرنے سے قاصر ہے، انہیں عوام کو حقیقت بتانے کی ضرورت ہے اور آئیندہ کے لیئے اپنی حکمتِ عملی مرتب کرنا ہوگی۔

بھارتی دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پیچھے چین بھارت سے نبر آزما تھا لیکن کوئی بھی بھارت میں اپنی ناکامی کی زمہ داری لینے سے معذرت خواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے آج وہ کڑوا سچ اس ملک کی سویلینز کے سامنے رکھا ہے جو سویلیئنز سننا نہیں چاہتے۔

بریگیڈیئر ونود دتا نے اس پیرائے میں کہا کہ کوئی بھی جنگ ہو نقصان ہمیشہ دونوں طرف ہوتا ہے یہ کوئی رجنی کانت کی فلم نہیں آپ کو اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے۔ آج ہم سائفر وار فیئر کے دور میں ہیں اور ہمیں جدید وار فیئر سے فوج کو لیس کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی میں قیادت کا بحران شدت اختیار کر گیا، مودی پر ریٹائرمنٹ کا دباؤ بڑھنے لگا

انہوں نے واضح کیا کہ دنیا میں ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ پر بھارت سب سے کم خرچ کرتا ہے اور اس حوالے سے سیاسی قیادت کو آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک سپر پاور کا سپنا کبھی بھی حاصل نہیں سکتے جب تک ہم جدید وار فئیر ٹیکنالوجی میں چین اور پاکستان کے برابر نہیں آتے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *