کے پی میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہی ہوں گے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ناموں کی توثیق کر دی

کے پی میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہی ہوں گے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ناموں کی توثیق کر دی

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہی ہوں گے، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے پرانے ناموں کی توثیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے سینیٹ کے الیکشن کے امیدواروں کے جو نام فائنل کیے گئے تھے پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے انہی ناموں کی توثیق کی۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی، پیر نورالحق قادری جبکہ عورتوں کی نشست پر روبینہ ناز اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم خان سواتی امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔ سیاسی کمیٹی کے مطابق سینیٹ کے ناراض امیدواروں نے کاغذات واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

مزید پڑھی: پہلگام حملہ بھارتی وزیر اعظم نے خود کروایا، حملہ آور کبھی گرفتار نہیں ہونگے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ نگار کی سنسنی خیز گفتگو

یاد رہے کہ ناراض پارٹی رہنماؤں نے جمعے کو علی امین گنڈاپور سے 2 بار ملاقاتیں کی تھیں ۔ تاہم علی امین ناراض سینیٹ امیدواروں کو دستبرداری کیلئے نہیں مناسکے تھے اور کہا تھا کہ سیاسی کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ سینیٹ انتخاب پر معاہدہ ہوا تھا۔ پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 5/6 فارمولے پر اتفاق ہوا تھا۔ فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *