: JF-17 تھنڈر بمقابلہ HAL تیجس عالمی ایئر شو میں  بھارتی  جھوٹے دعوے بے نقاب

: JF-17 تھنڈر بمقابلہ HAL تیجس عالمی ایئر شو میں  بھارتی  جھوٹے دعوے بے نقاب

برطانیہ میں منعقدہ عالمی ایئر شو RIAT 2025 میں پاکستانی JF-17 تھنڈر نے اپنی غیر معمولی کارکردگی، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مظاہرے کے ذریعے دنیا بھر کے ماہرینِ ہوا بازی کو متاثر کر دیا، جبکہ بھارت کا تیجس طیارہ تاحال کسی اعزاز سے محروم ، محض دعوؤں اور سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی نذر ہوتا نظر آرہا ہے ، بین الاقوامی سطح پر طیاروں کی اصل کارکردگی نے سچ اور مبالغے میں فرق واضح کر دیا  اور بھارتی بیانیے کی قلعی کھول دی۔

🇵🇰 JF-17 تھنڈر کی عالمی پذیرائی

RIAT 2025:پاکستان ایئر فورس کے JF-17 بلاک-III کو اسپرٹ آف دی میٹ کا ایوارڈ ملا، جو اس کی غیر معمولی کارکردگی اور منفرد سفر کے لیے دیا گیا تھا۔

اسی طرح دبئی ایئر شو 2023JF-17 نے عالمی دفاعی کمیونٹی سے بھرپور توجہ حاصل کی ، اس نے 2014 سے چینی فضائیہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا اور کئی بین الاقوامی مشقوں جیسے “اناطولیائی ایگل” اور “اسپیرز آف وکٹری” میں بھی حصہ لیا۔

🇮🇳 HAL تیجس: ترقی اور شرکت

دبئی ایئر شو 2023 میں بھارت کے  تیجس Mk-1 نے اس ایئر شو میں حصہ لیا اور اس کی ہوابازی کی مہارت اور ڈیزائن نے ناظرین کو متاثر کیا۔

ایکسسرسائز ڈیزرٹ پرچم VIII (2023): تیجس نے پہلی بار ایک بین الاقوامی ملٹی نیشنل ایئر ایکسرسائز میں شرکت کی، جس میں امریکہ، فرانس، برطانیہ اور دیگر ممالک کی فضائیہ شریک تھیں ،  تیجس Mk-1A تاحال پر شیڈز تک محدود نظر آتا ہے ۔

بھارت کے دعوے اور سوشل میڈیا کے جھوٹے اکاؤنٹس

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق عالمی شو میں پاکستانی جنگی طیاروں کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ان کی مہارت اور صلاحیتوں کا بھرپور اعتراف ماہرین اور غیر ملکی شایقین کی زباں زدعام ہوا ، لیکن بھارت کی بات کریں تو اگرچہ بھارت اپنے تیجس کو “دنیا کے بہترین طیارے” کے طور پر پیش کرتا ہے اور اس کی سوشل میڈیا پر بھرپور تشہیر کی جاتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس کے دعوے اکثر مبالغہ آرائی پر مبنی ہوتے ہیں۔

بھارتی حکومت اور دفاعی حلقے اپنی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں، جیسے کہ تیجس کی “عالمی کامیابی” کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور فرضی پروپیگنڈے کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ: عالمی ایئر شو میں پاک فضائیہ کی دھوم، سی ون 30 اور جے ایف17 تھنڈر نے اعلیٰ اعزازات اپنے نام کرلیے

سوشل میڈیا پر بھارتی دفاعی ماہرین اور پراپیگنڈا اکاؤنٹس  جو کہ جھوٹے دعووں  میں ماہر ہیں  تیجس کے “عالمی سطح پر کامیاب” ہونے کے دعوے کیے، جبکہ حقیقت میں وہ ابھی بھی ترقیاتی مراحل میں ہے اور اس کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ کامیابیوں کا فقدان ہے۔

 متعدد عالمی ایئر شوز اور مشقوں میں تیجس کی موجودگی محدود رہی ہے، اور جب اس کو عوامی سطح پر دکھایا گیا، تو اس کی کارکردگی کے بارے میں عالمی سطح پر مثبت جائزے ملے ہیں، لیکن یہ تب تک کسی عالمی کامیابی کی بنیاد نہیں بن سکتی۔

آزاد فیکٹ چیک کا ماننا ہے کہ یہ حقیقت اب مزید چھپ نہیں سکتی کہ عالمی سطح پر صرف وہی عسکری صلاحیتیں قابلِ اعتراف سمجھی جاتی ہیں جو میدانِ عمل میں خود کو منوا سکیں، جہاں JF-17 تھنڈر نے عالمی ایوارڈز اور ماہرین کی تحسین کے ذریعے پاکستان کا پرچم بلند کیا، وہیں تیجس اب بھی دعوؤں، تجربات اور سوشل میڈیا کی دنیا میں اپنی جگہ بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہے، وقت نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پروپیگنڈا وقتی ہو سکتا ہے، لیکن کارکردگی ہمیشہ بولتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *