اسلام آباد: این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق راول ڈیم کا پانی 1748.40 فٹ کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر، ڈیم کے اسپل وے 20 جولائی 2025 کو صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔ اس عمل کا دورانیہ 5 گھنٹے ہوگا، تاکہ سطح آب کو 1746.00 فٹ تک لایا جا سکے۔
انتظامیہ نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ واٹر فرنٹ سے دور رہیں، اسپل وے کے قریب فوٹوگرافی یا تفریح سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔