بھارت سے چلنے والے ایک سوشل میڈیا ہینڈل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ طور پر لشکرِ طیبہ نے اپنا ہیڈکوارٹر بہاولپور سے جھنگ منتقل کر لیا ہے تاہم آزاد فیکٹ چیک نے اس دعوے کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ بیانیہ اس وقت گردش میں آیا جب بھارت نے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بہاولپور میں ایک مقام کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :آزاد فیکٹ چیک ،پاک فوج سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں جعلی ہیں
بھارتی دعویٰ تھا کہ وہ مقام لشکرِ طیبہ کا ہیڈکوارٹر تھا تاہم آزاد فیکٹ چیک نے اس مقام کا زمینی حقائق پر جائزہ لیا اور تصدیق کی کہ حملے کا نشانہ بننے والی جگہ ایک مسجد تھی جہاں عام شہری عبادت میں مصروف تھے۔ کسی بھی قسم کی عسکری سرگرمی یا کالعدم تنظیم کا وجود وہاں موجود نہیں تھا۔
Azaad Fact Check has identified misinformation spread by an India-based X handle claiming that Lashkar-e-Taiba (LeT) shifted its headquarters from Bahawalpur to Jhang. International media visited the targeted site in Bahawalpur, attacked by India on the night of May 6-7, 2025,… https://t.co/BYwevKuYto pic.twitter.com/obtzz0v3BZ
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 19, 2025