ٹھٹھہ : قومی شاہراہ پر بس اُلٹ گئی، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

ٹھٹھہ : قومی شاہراہ پر بس اُلٹ گئی، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی

سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں  6 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ سجاول کے قریب پیش آیا جہاں قومی شاہراہ درسگاہ محمد علی کے مقام پر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،  حادثے میں 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 20 سے زاید زخمی ہیں ۔

بدقسمت بس  پکنک کے لیے کراچی سے کینجھر جھیل جا رہی تھی، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے بتایا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :راول ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے، دو جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کے ساتھ زخمیوں کو بھی قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے ضلع  خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے  میں 3 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے، مسافر کوچ کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں سینیٹ امیدواروں کی نامزدگی پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

پولیس کے مطابق حادثہ بارش میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *