فنتہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کامیابی ، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر آپریشن کیا، پہرود میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کا نیٹ ورک حالیہ دنوں میں نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتا رہا ہے، اور ان کی بزدلانہ کارروائیاں قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی تھیں۔