کے پی کے میں تحریک انصاف کی مزاحمت کام نہ آ ئی اور آئینی عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کے پی کے میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری آج شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی ،گورنر خیبرپختونخوا نے شام 6 بجے اجلاس طلب کر لیا ، اس سے قبل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے گورنر کو حلف لینے کا اختیار سونپا تھا ،گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔
پی ٹی آئی کی تمام تر رکاوٹیں ناکام بنا دی گئیں ، مخصوص نشستوں پر حلف آخرکار آج ہوگا ،حلف برداری تقریب کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف مدعو ارکان اور میڈیا نمائندگان کو شرکت کی اجازت ہوگی۔