بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، سردار اختر مینگل کو دبئی جانے والی ایک نجی ایئرلائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ان کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ  میں شامل ہونے کے باعث ان کے سفر پر پابندی عائد کی گئی۔

اس صورتحال پر سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ وہ دبئی روانہ ہو رہے تھے لیکن انہیں پرواز سے اتار دیا گیا۔ امیگریشن حکام نے انہیں آگاہ کیا کہ ان کا نام پی این آئی ایل میں موجود ہے۔

دوسری جانب، سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ اور غلام نبی مری نے سردار اختر مینگل کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

ان رہنماؤں نے مزید واضح کیا کہ سردار اختر مینگل اب بھی رکن قومی اسمبلی ہیں اور ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا ہے، لہٰذا ان کے بیرون ملک سفر پر کوئی قانونی قدغن نہیں ہونی چاہیے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *