خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے بالآخر حلف اٹھا لیا، ایوان میں خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص 25 نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین نے آئینی حلف اٹھاتے ہی ایوان کی تشکیل کے ایک اہم مرحلے کو مکمل کر دیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان نے سینیٹ الیکشن کے لیے حلف اٹھا لیا،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان نو منتخب ارکان سے گورنر ہاؤس پشاور میں حلف لیا۔
نو منتخب ارکان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 9، مسلم لیگ (ن) کے 8 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے 5 ارکان شامل تھے، عوامی نیشنل پارٹی کے 2 اور پی ٹی آئی پی کا ایک رکن بھی مخصوص نشست پر حلف اٹھانے والوں میں شامل تھا۔
پی ٹی آئی ختم شد
pic.twitter.com/VN1vH0ABxZ— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) July 20, 2025
یہ خبر بھی پڑھیں :پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے گورنر خیبرپختونخوا کو نامزد کردیا