پی ٹی آئی کے ناراض ٹیکنوکریٹ رکن ارشاد حسین نے بھی سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔
ارشاد حسین ان امیدواروں میں شامل تھے جنہیں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا، تاہم پارٹی کی داخلی پالیسیوں اور سلیکشن کے طریقہ کار پر ان کے شدید تحفظات سامنے آئے تھے۔
پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد بھی وہ مطمئن ہوئے اور بالآخر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ارشاد حسین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ .پارٹی کی جانب سے نظر انداز کیے جانے اور مخصوص گروپ کی اجارہ داری سے نالاں تھے۔
ادھر پی ٹی آئی کے امیدوار وقاص اورکزئی بھی دستبردار، وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے ہمراہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کاغذات ا واپس لے رہا ہوں۔ فردوس شمیم نقوی نے میرا شک دور کردیا اور اسی طرح بیرسٹر گوھر اور سلمان اکرم راجہ نے بھی ثابت کردیا ہے کہ امیدواروں کی لسٹ عمران خان نے منظور کی ہے
قبل ازیں واضح کیا کہ وہ اصولی موقف کے تحت سینیٹ الیکشن کی دوڑ سے الگ ہو رہے ہیں اور ان کا مقصد صرف ذاتی مفاد نہیں بلکہ پارٹی کے اندر جمہوری اقدار کا فروغ ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے