مودی سرکارکا بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ، سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی ہی ساتھی خاتون افسر کو قتل کردیا

مودی سرکارکا بھارت خواتین کے لیے غیر محفوظ، سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی ہی ساتھی خاتون افسر کو قتل کردیا

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کَچھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکار نے اپنی ساتھی خاتون افسر کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ مقتولہ، 25 سالہ ارونا بین نتوبائی، انجر ڈویژن کے پولیس اسٹیشن میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار ہر شعبے میں رسوا و ناکام، بھارت خواتین کے لیے دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار

ملزم کانسٹیبل دلیپ ڈانگچیا نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق دونوں افسران 2021 سے انسٹاگرام کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور طویل عرصے سے ساتھ رہ رہے تھے۔ انجر ڈویژن کے ڈی ایس پی مکیش چوہدری کے مطابق معمولی جھگڑے کے بعد تکرار نے سنگین صورت اختیار کی اور دلیپ نے غصے میں آ کر ارونا بین کا گلا گھونٹ دیا۔

ملزم سی آر پی ایف میں منی پور میں تعینات تھا، جو کہ بھارت کے شورش زدہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ مبصرین کے مطابق منی پور اور کشمیر جیسے علاقوں میں برسوں کی تعیناتی نے سی آر پی ایف اہلکاروں کو ذہنی تناؤ، نفسیاتی بگاڑ اور جذباتی بے حسی کا شکار بنا دیا ہے۔ یہی رویے اب بھارتی معاشرے کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو سامنے لاتا ہے کہ بھارت میں خواتین کہیں بھی محفوظ نہیں۔ پبلک بس، اسپتال، تھانہ یا دفتر، کوئی جگہ خواتین کے لیے محفوظ نہیں رہی۔ نربھیا کیس میں دہلی کی بس میں اجتماعی زیادتی، کولکتہ میں اسپتال کے اندر خاتون ڈاکٹر کا ریپ اور قتل اور اب پولیس اسٹیشن میں خاتون افسر کا قتل، سب اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت میں جنسی ہراسانی کے بعد طالبہ کی خودسوزی، مودی سرکار خاموش تماشائی بن گئی

مودی سرکار ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ کا نعرہ تو لگاتی ہے، لیکن زمینی حقائق اس نعرے کی قلعی کھولتے ہیں۔ بھارتی خواتین، چاہے عام شہری ہوں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہلکار، آئے دن تشدد، زیادتی اور قتل کا نشانہ بن رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز میں اخلاقی زوال اور نفسیاتی دباؤ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر ان اداروں میں اصلاحات نہ کی گئیں تو ان کے اہلکار نہ صرف سرحدوں پر بلکہ ملک کے اندر بھی عوام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *