مہنگائی کے دور میں الیکٹرک بائیک کا خواب اب حقیقت بن چکا ہے! جہاں پیٹرول کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، وہیں الیکٹرک بائیکس ایک پائیدار متبادل کے طور پر سامنے آ رہی ہیں ، جس کا ایک بہترین ثبوت ای وی ای الیکٹرک بائیکس ہیں جو کہ بینک الفلاح کے تعاون سے بغیر منافع قسطوں پر حاصل کرنا ممکن ہے۔
بینک الفلاح نے صارفین کے لیے ای وی ای الیکٹرک بائیکس کی خریداری کو آسان بنانے کے لیے قسطوں کی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اب الیکٹرک بائیکس کو تین اور چھ ماہ کی قسطوں میں بغیر کسی مارک اپ کے خریدا جا سکتا ہے۔ اس سہولت میں پانچ مختلف ماڈلز شامل ہیں جن کی قیمتیں اور اقساط ماڈل کے اعتبار سے مقرر کی گئی ہیں۔
ای وی ای فلیپر (350 واٹ، 48 وولٹ، 13 اے ایچ) سب سے سستا ماڈل ہے جس کی قیمت 99 ہزار روپے ہے۔ تین ماہ کے لیے اس کی ماہانہ قسط 33 ہزار روپے جبکہ چھ ماہ کے لیے 16 ہزار 500 روپے ہوگی۔ اگر نو ماہ کی قسط پر خریدا جائے تو 12 ہزار 831 روپے ماہانہ، 12 ماہ پر 10 ہزار 82 روپے، 18 ماہ پر 8 ہزار 150 روپے، 24 ماہ پر 5 ہزار 960 روپے اور 36 ماہ کی قسط پر 4 ہزار 589 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
ای وی ای میٹو اور ای وی ای سونک دونوں ماڈلز کی قیمت 1 لاکھ 31 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور دونوں کی قسطیں بھی یکساں ہیں۔ تین ماہ کی قسط 43 ہزار 667 روپے، چھ ماہ پر 21 ہزار 833 روپے، نو ماہ پر 16 ہزار 979 روپے، 12 ماہ پر 13 ہزار 341 روپے، 18 ماہ پر 9 ہزار 703 روپے، 24 ماہ پر 7 ہزار 886 روپے اور 36 ماہ کی قسط پر 6 ہزار 72 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
ای وی ای نسا، جو 600 واٹ، 60 وولٹ اور 32 اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ پیش کی گئی ہے، اس کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار روپے ہے۔ اس کی تین ماہ کی قسط 53 ہزار روپے، چھ ماہ پر 26 ہزار 500 روپے، نو ماہ پر 20 ہزار 608 روپے، 12 ماہ پر 16 ہزار 205 روپے، 18 ماہ پر 11 ہزار 777 روپے، 24 ماہ پر 9 ہزار 572 روپے اور 36 ماہ پر 7 ہزار 370 روپے ہوگی۔
ای وی ای سی ون ایئر، جو سب سے مہنگا اور جدید ماڈل ہے، اس کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کی تین ماہ کی قسط 1 لاکھ 1 ہزار 667 روپے، چھ ماہ پر 50 ہزار 833 روپے، نو ماہ پر 39 ہزار 531 روپے، 12 ماہ پر 31 ہزار 61 روپے، 18 ماہ پر 22 ہزار 591 روپے، 24 ماہ پر 18 ہزار 361 روپے اور 36 ماہ کی قسط 14 ہزار 137 روپے رکھی گئی ہے۔
بینک الفلاح کی یہ اسکیم محدود مدت کے لیے دستیاب ہے اور بائیکس کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہے۔ تین اور چھ ماہ کی اقساط پر کوئی مارک اپ نہیں لیا جائے گا، جبکہ نو ماہ یا اس سے زائد مدت کی اقساط پر 2.5 فیصد پراسیسنگ فیس لاگو ہوگی، اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) بھی لاگو ہوگی۔
ای وی ای الیکٹرک بائیکس کی بکنگ اور مزید معلومات کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ویب سائٹ www.bankalfalah.com پر وزٹ کر سکتے ہیں یا 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں، صارفین بینک الفلاح کے واٹس ایپ چینل سے بھی جڑ سکتے ہیں تاکہ وہ تازہ ترین معلومات بروقت حاصل کر سکیں۔
ای وی ای الیکٹرک بائیکس کی بغیر منافع قسطوں پر دستیابی نہ صرف صارفین کے لیے ایک مالی ریلیف ہے بلکہ ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے، بینک الفلاح اور ای وی ای کے اس اشتراک سے وہ لوگ بھی جدید الیکٹرک ٹرانسپورٹ کا حصہ بن سکتے ہیں جو ایک ساتھ ادائیگی کی استطاعت نہیں رکھتے۔
شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف پیٹرول کے اخراجات سے بچ سکتے ہیں بلکہ ملک میں پائیدار سفری حل کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔