آزاد ریسرچ نے نشاندہی کی ہے کہ ہندوستانی فوج میں اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ کی شمولیت نئی دہلی کی فوجی پوزیشن میں ایک خطرناک اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔
آزاد ریسرچ کے مطابق ہندوستانی فوج میں اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ کی شمولیت نئی دہلی کی فوجی پوزیشن میں ایک خطرناک اضافے کی نشاندہی کرتی ہے اوران جدید ترین لڑاکا اپاچی ہیلی کاپٹرز کےپلیٹ فارمز کو جودھ پور میں قائم کرنے کا فیصل کیا گیا ہے جو کہ پاکستان کی سرحد کے قریب ایک فارورڈ بیس ہے۔
بھارتئ آرمی ایوی ایشن کے یہ جنگی اور جارحانہ اقدامات واضح طور پر اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ وہ مستقبل میں کسی بھی تنازعہ میں پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
آزاد ریسرچ کے مطابق آپریشن سندور کے دوران ہزیمت برداشت کرنے کے بعد، بھارتی فوج آپریشن سندور کے ممکنہ “راؤنڈ ٹو” میں پاکستان پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے اپنی مہلک صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے، اپنی جارحانہ برتری کو دوبارہ بنانے کی شدت سے کوشش کر رہی ہے۔
کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی پیروی کرنے کے بجائے، بھارت ایک بار پھر ہتھیاروں کی دوڑ کو ہوا دے رہا ہے جس سے پورے خطے کو عدم استحکام کا خطرہ ہے اور امریکہ سے اپاچئ ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ ان تمام عوامل کو بے نقاب کر رہی ہے جو ہندوستان پاکستان کے خلاف اپنی ہزہمت چھہانے کے لیے کر رہا ہے۔