بارشوں سے کتناجانی ومالی نقصان ہوا؟این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی

بارشوں سے کتناجانی ومالی نقصان ہوا؟این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رواں ماہ ملک بھر میں مون سون بارشوں سے نقصانات کے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے رپورٹ میں بارشوں کے باعث گزشتہ 24 گھنٹے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں 3 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے،اسلام آباد میں 2،گلگت بلتستان میں 2 اور سندھ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ بارشوں کے باعث ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 260 افراد جاں بحق اور 617 زخمی ہوچکے ہی۔

مزید پڑھیں: کانگریس رہنما راہول گاندھی کا بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا اعتراف

این ڈی ایم اے رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ جاں بحق افراد میں 89 مرد، 46 خواتین اور 125 بچے شامل ہیں،پنجاب میں سب سے زیادہ139 افراد جاں بحق، 477 زخمی ہوئے،خیبرپختونخوا میں63 اموات، 79 زخمی ہوئے۔ سندھ میں25افراد جاں بحق، 40 زخمی ہوئے اس کے علاوہ بلوچستان میں 16 اموات، 4 زخمی ہوئے,اسلام آباد میں 8،گلگت بلتستان میں 7،آزاد کشمیر میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث 246 مکانات منعدم ہوئے جبکہ 38 مویشی مارے گئے، اب تک ایک ہزار 251 مکانات منہدم جبکہ 366 مویشی سیلاب میں بہہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی راج میں ریاستی انتخابات سے پہلے ہی انتخابی نظام پر سوالیہ نشان لگ گیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *