غزہ میں انسانی المیہ: برطانوی وزیر اعظم کا فرانس اور جرمنی سے ہنگامی مشاورت کا اعلان

غزہ میں انسانی المیہ: برطانوی وزیر اعظم کا فرانس اور جرمنی سے ہنگامی مشاورت کا اعلان

برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ میں انسانی بحران اور سنگین غذائی قلت کی صورتحال کے پیشِ نظر فرانس اور جرمنی کے ساتھ اس معاملے پر ہنگامی مشاورت کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال کو ناقابلِ بیان انسانی المیہ قرار دیا۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ غزہ کی صورتحال ناقابلِ بیان اور ناقابلِ دفاع ہے۔ اگرچہ یہ صورتحال کچھ عرصے سے سنگین تھی، مگر اب اس میں نئی شدت آگئی اور مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ میں جمعہ کو فرانس اور جرمنی کے ساتھ بات کروں گا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ قتل و غارت کو روکا جا سکے اور غزہ کے لوگوں کو خوراک فراہم کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان غزہ نہیں ایٹمی پاورہے، فلموں سے باہر آجائیں، سابق بھارتی جنرل کا گودی میڈیا کو منہ توڑ جواب

انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی علاقے غزہ میں امداد کو فوری اور بلا رکاوٹ داخلے کی اجازت دے۔ واضح رہے کہ غزہ میں قحط کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، اسرائیلی فوج کی مستقل ناکہ بندی کے باعث مصر سرحد پر کھڑے امدادی ٹرکوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی جس کے باعث فلسطینی ایک وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے۔

بھوک کی شدت سے فلسطینیوں کی اموات میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔ 21 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران غذائی قلت سے 115 اموات ہوگئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *