وزیراعظم الیکٹرک بائیک اسکیم کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

وزیراعظم الیکٹرک بائیک اسکیم کب شروع ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

وفاقی حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور ایندھن کے بڑھتے اخراجات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں الیکٹرک بائیکس اور گاڑیوں کے فروغ کی ایک انقلابی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ “الیکٹرک بائیک اسکیم ملک میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو پائیدار بنانے اور ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس اسکیم کا باضابطہ افتتاح وزیرِ اعظم شہباز شریف 14 اگست 2025 کو کریں گے تاکہ اسے یومِ آزادی کی تقریبات کا حصہ بنایا جا سکے۔

منصوبے کے لیے وفاقی حکومت نے موجودہ بجٹ میں 9 ارب روپے مختص کیے ہیں،ہر الیکٹرک بائیک پر حکومت کی جانب سے 65,000 روپے کی سبسڈی دی جائے گی ۔جبکہ بقیہ رقم کے لیے بلاسود بینک قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ کم آمدنی والے شہری بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

آن لائن رجسٹریشن اور بیلٹنگ اسکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

اگر رجسٹرڈ درخواست دہندگان کی تعداد دستیاب کوٹہ سے تجاوز کر گئی تو بیلٹنگ کے ذریعے خوش نصیب افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔حکومت نے سال 2030 تک 20 لاکھ الیکٹرک بائیکس سڑکوں پر لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دیگر اہداف بھی طے کیے گئے ہیں 53,950 الیکٹرک رکشے99,155 الیکٹرک کاریں2,238 الیکٹرک بسیں2,996 الیکٹرک ٹرک کی سکیم بھی لانچ ہونے کی سکیم کی شنید ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اسکیم سے نہ صرف شہریوں کو سستی اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آئے گی بلکہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی ایندھن کی درآمد پر انحصار کم، اور کاربن فٹ پرنٹ میں واضح کمی آئے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *