اسلام آباد میں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کا معاملہ،ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد میں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کا معاملہ،ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

وفاقی دارالحکومت میں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر ملکی باشندے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والا غیر ملکی  زونگ وی  حال ہی میں پاکستان آیا تھا اور اس کے پاس 90 دن کا ویزا موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ زونگ وی کو اس مقام سے گرفتار کیا گیا جہاں گدھوں کو کاٹاجا رہا تھا، جائے وقوعہ سے سینکڑوں گدھوں کی کھالیں بھی برآمد کی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ کھالیں گوادر کے راستے بیرونِ ملک اسمگل کی جاتی تھیں،پولیس کا کہنا ہے کہ گدھے پنجاب کے مختلف علاقوں سے لائے جاتے تھے جہاں پاکستانی شہری انہیں فروخت کرتے تھے۔

تاہم موقع سے تمام پاکستانی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گدھے کاٹنے والی جگہ کا مالک “جیانگ لیانگ” نامی شخص ہے جو اس وقت بیرونِ ملک مقیم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، اسلام آباد سے گدھے کا گوشت برآمد
گرفتار غیر ملکی سے تفتیش میں زبان کی رکاوٹ کا سامنا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق ٹرانسلیٹر بلوانے کے باوجود زونگ وی سے کوئی خاطر خواہ معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

واقع کے حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ،یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترنول سے منوں کے حساب سے گدھے کا گوشت بر آمد کیا گیا تھا ۔

فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ترنول سے منوں گدھے کا گوشت اور کئی زندہ گدھے بر آمد کیے تھے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *