ہندوتوا اور صیہونیت کا خفیہ جنگی اتحاد، مودی کا پاکستان دشمن خوفناک منصوبہ بے نقاب

ہندوتوا اور صیہونیت کا خفیہ جنگی اتحاد، مودی کا پاکستان دشمن خوفناک منصوبہ بے نقاب

بھارتی کمپنی نائب لمیٹڈ اور اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی “ایل بٹ سسٹمز” نے حال ہی میں ایک خطرناک راکٹ سسٹم بنانے کے لیے معاہدہ کیا ہے جس کا نام ہے پلس

یہ راکٹ سسٹم 300 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے اور اسے خاص طور پر پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے،یہ معاہدہ صرف ہتھیاروں کی خریداری نہیں بلکہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان بننے والے ایک ایسے خطرناک اتحاد کا حصہ ہے جو مودی اور نیتن یاہو کی حکومتوں کی انتہا پسند سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

مودی کا ہندوتوا نظریہ اور نیتن یاہو کا صیہونی ایجنڈا، دونوں مل کر خطے کو جنگ کے دہانے پر لے جا رہے ہیں، پلس سسٹم اتنا خطرناک ہے کہ یہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کے اہم شہروں، فوجی اڈوں اور تنصیبات پر براہ راست حملہ کر سکتا ہے، بغیر سرحد پار کیے۔

یہ پہلی بار نہیں ہو رہا بلکہ بھارت اس سے پہلے ہی اسرائیل سے درج ذیل ہتھیار خرید چکا ہے:اسپائیک ٹینک شکن میزائل حاروپ خودکش ڈرون ،فالکن ریڈار سسٹم اور ہیروں ڈرون باراک-8 میزائل دفاعی نظام اب ان سب میں پلس کا اضافہ یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت نہ جارحانہ حملوں کی بھرپور تیاری میں لگا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :مودی کا خفیہ منصوبہ بے نقاب،800بھارتی قوانین کشمیریوں پر مسلط کئے گئے،گورنر منوج سنہا نے بھانڈا پھوڑ دیا
اس سارے اتحاد کا اصل نشانہ پاکستان ہے ،بھارت کی یہ تیاری خطے میں طاقت کا توازن بگاڑ رہی ہے، جس سے ہتھیاروں کی ایک نئی خطرناک دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔
یہ کھیل صرف سیاست نہیں کستان کی سلامتی سے کھلواڑ ہے مودی اور نیتن یاہو کا یہ خفیہ گٹھ جوڑ دراصل دباؤ، دھمکی اور حملے کی پالیسی ہے، جس کا پاکستان کو فوری نوٹس لینا ہوگا۔

 پلس  سسٹم صرف ایک فوجی ہتھیار نہیں بلکہ مودی کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت ایک طرف لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی، دوسری طرف افغانستان کے راستے سے پاکستان مخالف سازشیں اور اب اسرائیل کے تعاون سے دور مار کرنے والے راکٹ سسٹم—یہ سب کچھ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت میں جمہوریت کا قتل جاری،مودی کی بہار میں اقلیتی ووٹروں کو لسٹ سے نکالنے کی مذموم سازش

مودی حکومت کا اصل ہدف پاکستان کو عسکری، سفارتی اور نفسیاتی طور پر کمزور کرنا ہے تاکہ بھارت اپنی بالادستی خطے پر مسلط کر سکے۔ لیکن یہ خواب اُس وقت بھی ناکام ہوا تھا جب پاکستان نے بالاکوٹ کے بعد بھارت کو دس مئی کو زلت آمیز شکست سے دوچار کرے دھول چاٹنے پر مجبور کیا تھا اور آ ج بھی پاکستان کی بہادر اور مسلح افواج مودی کو سبق سکھانے کیلئے بالکل تیار ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *