بھارتی گروپس کی جانب سے تیرا ہ واقعے سے متعلق جھوٹا مواد پھیلانے کی مذموم کوشش ناکام

بھارتی گروپس کی جانب سے تیرا ہ واقعے سے متعلق جھوٹا مواد پھیلانے کی مذموم کوشش ناکام

سوشل میڈیا پر وادی تیراہ کے حالیہ واقعے سے متعلق ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو آج کے واقعے کی ہے، آزاد فیکٹ چیک کی تحقیق کے مطابق یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ ویڈیو اصل میں ایک مہینہ پرانی ٹک ٹاک ویڈیو ہے، جسے جھوٹے دعوے کے ساتھ دوبارہ شیئر کیا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو کا تیراہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں،ویڈیو کا تجزیہ اور اسکرین شاٹس سے واضح ہوا ہے کہ اسے سب سے پہلے بھارتی ٹیلیگرام گروپس میں شیئر کیا گیا، جہاں سے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے اس کی ترویج شروع کی۔

ان اکاؤنٹس میں سے کئی اکاؤنٹس ایسے ہیں جو دہشت گردوں کے بیانیے کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں۔

عوام سے اپیل ہے کہ ایسی گمراہ کن اور جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں  اور تصدیق کے بغیر ویڈیوز یا خبریں آگے نہ بڑھائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *