یو اے ای میں پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری سہولت فعال

یو اے ای میں پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری سہولت فعال

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو متحدہ عرب امارات میں بغیر ویزا داخلے کی باقاعدہ سہولت فعال کر دی گئی ہے ۔

یہ اقدام گزشتہ ماہ ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد النہیان کے ساتھ ملاقات کے دوران طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت ممکن ہوا ۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اس باہمی معاہدے کے تحت یو اے ای کے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو بھی پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ویزہ فری انٹری کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور سرکاری سطح پر روابط کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *