اگر میں نہیں ہوتا دنیا میں 6 جنگیں ہوتیں، سب سے بڑی جنگ پاکستان بھارت کی ہوتی، ڈونلڈ ٹرمپ

اگر میں نہیں ہوتا دنیا میں 6 جنگیں ہوتیں، سب سے بڑی جنگ پاکستان بھارت کی ہوتی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ صدر نہ ہوتے تو دنیا میں چھ جنگیں ہو چکی ہوتیں، جن میں سب سے بڑی جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوتی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ساتھ بہت زیادہ تجارت کرتا ہے، لیکن ایک دن وہ پڑھ رہے تھے کہ یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے سوچا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانا ان کے لیے آسان ہوگا، کیونکہ اس سے قبل وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع کو بھی تجارتی دباؤ کے ذریعے حل کر چکے ہیں۔

امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے اعظم کو فون کیا اور کہا کہ جب تک آپس میں جنگ ختم نہیں کرتے، کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جب انہوں نے فون بند کیا، تو ان کے خیال میں دونوں ممالک مسئلہ حل کرنے کے لیے تیار ہو چکے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپیں جاری تھیں، جو شہروں تک پھیل گئی تھیں اور ان میں مجموعی طور پر دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے 27 ویں بار پاک بھارت جنگ ختم کرانے کا کریڈٹ لے لیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *