آزاد فیکٹ چیک نے PTM (پشتون تحفظ موومنٹ) سے منسلک اکاؤنٹ سے ایک گمراہ کن پوسٹ کی نشاندہی کی ہے جو فرنٹیئر کور (FC) کے اہلکاروں کی برطرفی کے حوالے سے غلط معلومات پھیلا نے کا سبب ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے نشاندہی کی ہے کہ پی ٹی ایم سے متعلق یہ اکاؤنٹ جعلی بیانیہ کی حمایت کے لیے ایک اطلاع کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ اور جن عوامل پر اس دعویٰ کو غلط ثابت کیا گیا ہے انہیں واضح طور پر سامنے لایا گیا ہے:
غلط اتھارٹی: زیر بحث دستاویز خیبرپختونخوا (کے پی کے) پولیس کی طرف سے ایک اطلاع ہے، ایف سی کی نہیں۔ کے پی کے پولیس کے پی کے صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں کام کرتی ہے، جو فرنٹیئر کور سے مکمل طور پر الگ ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے نشاندہی کی ہے کہ یہ دستاویزپرانی معلومات پر مبنی ہے: نوٹیفکیشن کی تاریخ 21 جولائی 2025 ہے، جو اسے حالیہ واقعات سے غیر متعلق بناتی ہے۔
اسی طرح سے آزاد فیکٹ چیک نے نشاندہی کی ہے کہ غلط وقوعہ کی تاریخ اس میں بیان کی گئی ہے: تیراہ میں واقعہ جس کا حوالہ شرپسند اکاؤنٹ سے دیا جار رہا ہے وہ 27 جولائی 2025 کو پیش آیا، 21 جولائی کو نہیں۔
یہ اکاؤنٹ جان بوجھ کر خیبر پختونخؤا پولیس کی ایک پرانی دستاویز کو غلط طریقے سے پیش کر رہا ہے تاکہ ایف سی کی برطرفیوں کے بارے میں غلط بیانیہ بنایا جا سکے۔
اس حوالے سے آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا ہے کہ یہ غلط معلومات پر مبنی ہے جو صرف گمراہ کرنے کے لیئے پھیلایا گیا ہےاس لیئے اس اس غلط معلومات سے ہوشیار رہیں۔