ہمارے بارے میں
ہمارے بانی
محمد مصور عباسی : جو کہ ماہر قانون دان ہونے کے ساتھ کاروبار اور ماہر تجزیہ کار بھی ہیں، ان کی زیرِ سرپرستی آزاد ڈیجیٹل (پرائیویٹ) لمیٹڈ ایک تیزی سے بڑھتا ہوا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے، جو مختلف زبانوں میں درست اور مستند خبریں پیش کرتا ہے۔ محمد مصور عباسی آزاد ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور چیئرمین ہیں، جو قانون، کاروبار اور ایک ماہر تجزیہ کار کے طور پر 18 سال سے زیادہ کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی متحرک قیادت نے آزاد ڈیجیٹل کو انفوٹینمنٹ اور خبروں کے لیے ایک قابل اعتماد ذریعہ بنا دیا ہے۔
کمپنی کی تاریخ
’آزاد اردو نیوز‘، ’آزاد ڈیجیٹل‘ کا ایک معتبر ابلاغی حصہ ہے، جو آپ کے لیے معیاری اور مستند انفوٹینمنٹ فراہم کرتا ہے۔ ہم تفصیلی صحافت کے ذریعے سماجی مسائل کو نمایاں کرتے ہیں اور عالمی ناظرین تک مختلف زبانوں میں خبریں پہنچاتے ہیں، بشمول اردو، انگریزی اور چینی زبان۔ ہمارا مقصد خبروں کو آسان اور قابل رسائی بنانا ہے تاکہ ہر قاری باخبر رہ سکے۔
ہمارا مشن
’آزاد اُردو نیوز ‘، ’آزاد ڈیجیٹل ‘کا ایک معتبر اور قابل اعتماد صحافتی ادارہ ہے، جو محض ایک میڈیا پلیٹ فارم نہیں بلکہ سچائی پر مبنی، دیانت داری اور قومی شناخت کا ایک ’ابلاغی مشن ‘ہے، جو آزادیٔ اظہار رائے کی قدروں سے جڑا ہوا ہے۔ اس مشن کے تحت ’آزاد اُردونیوز ‘ ابلاغی محاذ پر قومی وقار کی سر بلندی، نظریاتی استحکام اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور جدوجہد میں صف اوّل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ہمارا مشن یہ ہے کہ:
- ابلاغی محاذ پر ملک کی آزادی اور خودمختاری کا تحفظ کریں۔
- ابلاغی محاذ پر عصرِ حاضر میں اپنی نظریاتی شناخت کو زندہ اور محفوظ رکھیں۔
- ابلاغی محاذ پر قومی پالیسی کے فروغ اور دفاع میں کردار ادا کریں۔
- ابلاغی محاذ پر قومی اداروں کے تشخص کو مستحکم کریں اور ان کے کردار کو دُنیا بھر میں اجاگر کریں۔
- ابلاغی محاذ پر اپنے ملک و قوم کی شناخت کو مقامی اور عالمی سطح پر نمایاں کریں۔
- آزاد صحافت کو فروغ دیں اور صحافتی میدان کی عزت و حرمت کا تحفظ کریں۔
’آزاد اُردو نیوز ‘اپنے مشن میں اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ صحافت محض حقائق بیان کرنے کا نام نہیں بلکہ بیانیہ تشکیل دینے، سچائی کے تحفظ اور آزادیٔ اظہار رائے کو طاقت دینے کا نام ہے۔ نظریاتی سرحدوں اور قومی تشخص کے احیا کے لیے ہم ایسا مواد فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو معتبر، اثر انگیز اور ہماری قومی اقدار سے ہم آہنگ ہو۔
ہم آپ کے لیے وہ خبریں لاتے ہیں جو صرف بتاتی نہیں بلکہ جگاتی ہیں، وہ حقائق جو صرف سننے کے لیے نہیں بلکہ سوچنے اور عمل کرنے کے لیے ہیں۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ابلاغی محاذ پر ملک کی آزادی اور وقار پر کوئی آنچ نہ آئے اور ہماری آواز مقامی گلی کوچوں سے لے کر عالمی سطح تک گونجتی رہے۔
پرائیویسی پالیسی
آزاد اُردو نیوز ایک آزاد، معتبر اور قومی اقدار سے جڑا ہوا صحافتی پلیٹ فارم ہے جو صرف اور صرف معلومات اور خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ پر آنے والے صارفین کی پرائیویسی ہمارے لیے نہایت اہم ہے۔ اسی لیے ہم یہ بات واضح کرتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کا کوئی بھی ذاتی ڈیٹا کلیکٹ، اسٹور یا شیئر نہیں کرتے۔
ہماری بنیادی پالیسی:
- ہم صارفین سے کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات طلب نہیں کرتے۔
- خبریں اور مضامین پڑھنے کے لیے کوئی رجسٹریشن یا سائن اَپ سسٹم نہیں ہے۔
- صارفین کو خبریں پڑھنے کے لیے اپنا نام، ای میل، فون نمبر یا دیگر ذاتی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
- ہم نہ تو کسی قسم کی ٹریکنگ کرتے ہیں اور نہ ہی صارفین کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہیں۔
کوکیز اور ٹریکنگ: ہماری ویب سائٹ کوئی کوکیز انسٹال نہیں کرتی اور نہ ہی کسی قسم کا ٹریکر چلاتی ہے۔ اگر مستقبل میں سہولت کے لیے کوئی فیچر شامل کیا گیا تو صارف کو آگاہ کیا جائے گا۔
بیرونی لنکس: ہماری ویب سائٹ پر دیے گئے بیرونی لنکس کی پالیسی ہماری نہیں ہے، اس لیے ان پر جانے سے پہلے متعلقہ ویب سائٹ کی پالیسی ضرور پڑھیں۔
رابطہ: info@azaadigital.com – www.azaadurdu.pk
شرائط و ضوابط
’آزاد اُردو نیوز‘ کی ویب سائٹ اور اس سے متعلقہ تمام پلیٹ فارمز کے استعمال سے آپ ان شرائط و ضوابط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ شرائط ہمارے صحافتی مشن، اقدار اور قومی و نظریاتی وابستگی کے عکاس ہیں۔
1۔ مواد کا استعمال
ویب سائٹ پر موجود تمام خبریں، مضامین، تصاویر اور ویڈیوز ’آزاد اُردو نیوز‘ کی ملکیت ہیں، تاہم انہیں حوالہ دے کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ذاتی، غیر تجارتی مقصد کے لیے مواد کا استعمال مشروط اجازت کے تحت ہو سکتا ہے۔
2۔ تبصرے اور فیڈبیک
تبصرے صارف کی اپنی ذمہ داری پر ہیں۔ اگر کوئی تبصرہ قومی مفاد یا ویب سائٹ کی پالیسی کے خلاف ہو تو اسے حذف کرنے کا حق ادارے کو حاصل ہے۔
3۔ سروس میں تبدیلی
’آزاد اُردو نیوز‘ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت ویب سائٹ کی خدمات، فیچرز یا شرائط میں ترمیم کرے۔
4۔ قانونی دائرہ کار
یہ شرائط و ضوابط پاکستان کے قوانین کے مطابق نافذ العمل ہوں گی اور کسی بھی تنازع کی صورت میں پاکستان کی متعلقہ عدالت کو اختیار حاصل ہوگا۔
صارف سے عہد: ہم آپ کی رازداری کا تحفظ کریں گے، آزاد صحافت کی روح کے مطابق باخبر مواد فراہم کریں گے اور قومی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں صحافتی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ہم سے جڑیں
| پلیٹ فارم | لنک |
|---|---|
| 📌 فیس بک | آفیشل فیس بک پیج |
| 🐦 ٹوئٹر | آفیشل ٹوئٹر ہینڈل |
| 📞 واٹس ایپ | واٹس ایپ چیٹ |
| 📧 ای میل | ہمیں ای میل کریں |
ہمیں اپنا قیمتی فیڈبیک دیں اور آزاد اُردو کے ساتھ باخبر رہیں!
![]() |
Muhammad Arshad KhanEditor محمد ارشد خان صحافتی شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، محمد ارشد تحقیق، سوشل میڈیا کے لیے کنٹینٹ رائٹنگ اور اردو نیوز ویب سائٹس کے لیے معیاری اور مؤثر مواد تخلیق کرنے میں وسیع مہارت رکھتے ہیں۔ وہ پاکستان کے معتبر میڈیا اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں، جو ان کی صحافتی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ محمد ارشد نہ صرف اردو نیوز پلیٹ فارمز بلکہ سوشل میڈیا پر بھی قارئین کی دلچسپی کے لیے بامعنی، معلوماتی اور دلکش مواد تیار کرنے میں ماہر ہیں، ان کی تحقیقی مہارت اور مواد کی تخلیق کا وسیع تجربہ انہیں صحافتی اور ڈیجیٹل میڈیا میں ممتاز مقام دیتا ہے۔ |
![]() |
Muhammad IqbalNews Editor محمد اقبال بطور سینیئر صحافی و مضمون نگار، صحافت کے شعبے میں 25 سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے متعدد ممتاز قومی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز اور صحافتی اداروں میں خدمات انجام دی ہیں اور مختلف موضوعات پر گہری بصیرت کے ساتھ لکھنے کا منفرد انداز رکھتے ہیں۔ محمد اقبال اردو اورانگریزی دونوں زبانوں پر یکساں مہارت رکھتے ہیں، ان کے دونوں زبانوں میں تحقیقی و تجزیاتی مضامین، کالم اور فیچرز ملکی اخبارات، میگزینز اور معروف نیوز ویب سائٹس پر تواتر کے ساتھ شائع ہوتے رہتے ہیں۔ محمد اقبال اپنے شعبے میں پیشہ ورانہ دیانت، گہرے مشاہدے اور ذمہ دارانہ صحافت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ |
![]() |
Asma RafiSenior Sub-Editor اسماء رفیع 11 سالہ صحافتی تجربہ رکھتی ہیں، اور پاکستان کے نامور میڈیا اداروں میں تحقیق، مواد نویسی اور پروڈکشن کے شعبوں میں کام کر چکی ہیں۔. |
![]() |
Ishtiaq AhmadSub-Editor 18سال سے صحافت کے شعبے سے بطور سب ایڈیٹر وابستہ ہوں میری بنیادی ذمہ داری خبروں کی درستگی، معیار اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے میں اپنا کام ایمانداری کے ساتھ انجام د ینے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں اور ہر خبر کو باریک بینی سے تیار کر کے عوام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہوں |
Muhammad ShahzadSub-Editor محمد شہزاد گزشتہ دس سال سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ وہ مختلف اردو اور انگریزی اخبارات میں بطور رپورٹر اور سب ایڈیٹر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں انسانی حقوق، ماحولیاتی تبدیلی، صحت اور تعلیم جیسے موضوعات پر رپورٹنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے |
|
![]() |
Mansoor SadiqSub-Editor منصور صادق آزاد اردو ڈیجیٹل سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور سیاست،، سماجی ایشوز سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔ |





