پرائیوسی پالیسی
’آزاد اُردو نیوز‘ ایک آزاد، معتبر اور قومی اقدار سے جڑا ہوا صحافتی پلیٹ فارم ہے جو صرف اور صرف معلومات اور خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ پر آنے والے صارفین کی پرائیویسی ہمارے لیے نہایت اہم ہے۔ اسی لیے ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ ہم اپنے صارفین کا کوئی بھی ذاتی ڈیٹا کلیکٹ، اسٹور یا شیئر نہیں کرتے۔
آپ ہماری ویب سائٹ پر صرف خبریں پڑھنے کے لیے آتے ہیں اور یہ عمل مکمل طور پر محفوظ اور پرائیویسی کے اصولوں کے مطابق ہے، آپ ہماری ویب سائٹ پر آزادانہ طور معلومات حاصل کر سکتے ہیں، حوالے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں، خبریں اور مضامین پڑھ سکتے ہیں۔
ہماری بنیادی پالیسی
- ہم صارفین سے کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات طلب نہیں کرتے۔
- ہماری ویب سائٹ پر خبریں اور مضامین پڑھنے کے لیے کوئی رجسٹریشن یا سائن اَپ سسٹم نہیں ہے۔
- صارفین کو خبریں پڑھنے کے لیے اپنا نام، ای میل، فون نمبر یا دیگر ذاتی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
- ہم نہ تو کسی قسم کی ٹریکنگ کرتے ہیں اور نہ ہی صارفین کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہیں۔
ڈیٹا کلیکشن کے بارے میں وضاحت
بہت سی ویب سائٹس صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرتی ہیں تاکہ انہیں اپنی سروسز بہتر بنانے یا اشتہارات کے لیے استعمال کیا جا سکے، لیکن AzaadUrdu.pk اس پالیسی پر عمل نہیں کرتا۔
ہم صارف کا نام، ای میل، فون نمبر یا مقام جیسی کوئی معلومات طلب نہیں کرتے اور نہ ہی محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم صارف کے براؤزنگ ہسٹری، آئی پی ایڈریس یا ڈیوائس انفارمیشن کو بھی ریکارڈ نہیں کرتے۔ ہمارا مقصد صرف خبریں فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کے لیے کسی ڈیٹا کلیکشن کی ضرورت نہیں پڑتی۔
کوکیز اور ٹریکنگ ٹیکنالوجی
ہماری ویب سائٹ صارف کے کمپیوٹر یا موبائل ڈیوائس پر کوئی کوکیز انسٹال نہیں کرتی اور نہ ہی ایسا ٹول استعمال کرتی ہے جو صارف کی براؤزنگ عادات کو محفوظ کرے۔ اگر مستقبل میں سہولت کے لیے کوکیز استعمال کی گئیں تو اس بارے میں صارفین کو واضح طور پر آگاہ کیا جائے گا اور انہیں اختیار ہوگا کہ وہ قبول کریں یا نہ کریں۔
بیرونی روابط
کبھی کبھار ہماری ویب سائٹ پر بیرونی ویب سائٹس کے لنکس دیے جا سکتے ہیں۔ ان ویب سائٹس کی پرائیویسی پالیسیز یا مواد کی ذمہ داری ہماری نہیں ہے۔ اگر کوئی صارف ان لنکس پر جاتا ہے تو وہاں کی شرائط اسی پر لاگو ہوں گی۔
صارفین کے ساتھ شفافیت
ہم یہ کھلے الفاظ میں کہتے ہیں کہ ہم کوئی صارف ڈیٹا جمع نہیں کرتے، نہ کسی تیسرے فریق کو دیتے ہیں اور نہ مارکیٹنگ کے لیے بیچتے ہیں۔ ہماری ویب سائٹ مکمل طور پر معلوماتی ہے اور صارفین کو ذاتی تفصیلات دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ذمہ داری کی حدود
چونکہ ویب سائٹ کا مقصد صرف خبریں اور معلومات دینا ہے، اس لیے اگر کوئی صارف ان معلومات کو اپنی ذاتی یا تجارتی فیصلہ سازی کے لیے استعمال کرتا ہے تو اس کی ذمہ داری خود صارف پر ہوگی۔ ہم معلومات کی درستی کی کوشش کرتے ہیں لیکن کسی غلطی یا کمی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگا۔
بچوں کی پرائیویسی
AzaadUrdu.pk بچوں کے لیے بھی محفوظ ہے، کیونکہ ہم کوئی مخصوص ذاتی معلومات اکٹھی نہیں کرتے۔ 13 سال سے کم عمر بچے بھی والدین کی نگرانی میں ہماری ویب سائٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
پالیسی میں تبدیلیاں
ہم مستقبل میں اس پالیسی کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، لیکن بنیادی مؤقف یہی رہے گا کہ ہم صارفین کا ذاتی ڈیٹا کلیکٹ نہیں کریں گے۔ اگر کسی فیچر کے لیے معلومات درکار ہوئیں تو اس کی شفاف وضاحت دی جائے گی۔
صارفین کے حقوق
چونکہ ہم آپ کا ڈیٹا رکھتے ہی نہیں، اس لیے آپ کو ڈیٹا حذف کروانے یا اس کے غلط استعمال کا خدشہ نہیں ہونا چاہیے۔ آپ اطمینان سے ویب سائٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
رابطے کی معلومات
ای میل: info@azaadigital.com
ویب سائٹ: https://azaadurdu.pk/
شرائط و ضوابط
’آزاد اُردو نیوز‘ کی ویب سائٹ اور اس سے متعلقہ تمام پلیٹ فارمز کے استعمال سے آپ ان شرائط و ضوابط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ شرائط ہمارے صحافتی مشن، اقدار اور قومی و نظریاتی وابستگی کے عکاس ہیں۔
1۔ مواد کا استعمال
ویب سائٹ پر موجود تمام خبریں، مضامین، تصاویر اور ویڈیوز ’آزاد اُردو نیوز‘ کی ملکیت ہیں، تاہم انہیں ’آزاد اُردو نیوز‘ کے حوالے کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ذاتی، غیر تجاری مقصد کے لیے مواد کا استعمال مشروط اجازت کے تحت ہو سکتا ہے۔
2۔ تبصرہ اور فیڈبیک
- آپ کے تبصرے آپ کی ذاتی رائے کی نمائندگی کرتے ہیں۔
- ہم کسی بھی تبصرے کو بغیر اطلاع کے حذف کرنے کا حق رکھتے ہیں اگر وہ ہماری پالیسی یا قومی نظریاتی اقدار کے خلاف ہو۔
3۔ رازداری
صارف کی ذاتی معلومات ہماری پرائیویسی پالیسی کے مطابق استعمال اور محفوظ کی جاتی ہیں، اور ہم صارف کا ڈیٹا فروخت یا کرائے پر نہیں دیتے۔
4۔ سروس میں تبدیلی
’آزاد اُردو نیوز‘ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت ویب سائٹ کی خدمات، فیچرز یا شرائط میں ترمیم کرے۔ نئی شرائط ویب سائٹ پر شائع ہوتے ہی نافذ العمل ہوں گی۔
5۔ قانونی دائرہ کار
یہ شرائط و ضوابط پاکستان کے قوانین کے تحت نافذ العمل ہیں۔ کسی بھی تنازع کی صورت میں پاکستان کی متعلقہ عدالتوں کا دائرہ اختیار ہوگا۔
صارف سے عہد
’آزاد اُردو نیوز‘ آپ سے وعدہ کرتا ہے کہ ہم آپ کی رازداری کا تحفظ کریں گے، آزاد صحافت کی روح کے مطابق باخبر مواد فراہم کریں گے اور قومی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں صحافتی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
