تحریک انصاف اب پشتون کارڈ کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، ثنا مرزا

تحریک انصاف اب پشتون کارڈ کھیل کر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، ثنا مرزا

سینئر اینکر پرسن ثنا مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اب پشتون کارڈ کھیل کر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے اس معاملے کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی غیر ملکی عناصر کی فنڈنگ سے اس نوعیت کی تحریکیں چلائی جاتی رہی ہیں۔

ثنا مرزا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مختلف حربے آزما کر دیکھ لیے ہیں، جن میں کرپشن کے خاتمے کے دعوے، عمران خان کی قید اور عدالتی مقدمات کو بنیاد بنا کر عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ ان کے مطابق جب یہ تمام طریقے ناکام ہو گئے تو اب پارٹی نے پشتون کارڈ کھیلنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے طرز پر انتشار پھیلانے کی کوشش کر سکتی ہے، مگر ایسی کوششیں نہ پہلے کامیاب ہوئیں اور نہ آئندہ ہوں گی۔ ثنا مرزا کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب کے دورے کے دوران بھی اس کارڈ کو استعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم وہاں بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سیاست کو عوام مسترد کریں گے اور مستقبل میں بھی پی ٹی آئی کی یہ حکمت عملی ناکامی سے دوچار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلافات کی افواہیں مضحکہ خیز ہیں، موجودہ ورکنگ ریلیشن شپ کی مثال ماضی میں نہیں ملتی: ثنا مرزا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *