عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ پکڑی گئیں، بڑا جرمانہ عائد

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ پکڑی گئیں، بڑا جرمانہ عائد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1000 پاؤنڈ جرمانے اور6 تادیبی پوائنٹس کی سزا سنا دی گئی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی شمالی لندن کے علاقے ہیمپسٹیڈ کی مصروف شاہراہ اے ون پر مقررہ رفتار سے زیادہ چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ، جمائمہ کے ذریعے کونسا کارڈ کھیلنے کی کوشش کریں گے؟ تہلکہ خیز انکشاف

رپورٹ کے مطابق متعلقہ شاہراہ پر رفتار کی حد 40 میل فی گھنٹہ مقرر تھی تاہم گاڑی 46 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی، جس پر خودکار کیمروں نے خلاف ورزی ریکارڈ کی اور جرمانے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے متعدد خطوط ارسال کیے گئے جن میں ڈرائیور کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم مقررہ مدت میں جواب موصول نہ ہونے پر معاملہ عدالت میں پیش ہوا۔

عدالتی کارروائی کے دوران یہ ثابت ہوا کہ گاڑی کی رجسٹریشن جمائمہ گولڈ اسمتھ کے نام پر ہے اور انہوں نے بروقت ڈرائیور کی شناخت فراہم نہیں کی، جو برطانوی ٹریفک قوانین کے تحت الگ جرم شمار ہوتا ہے۔ عدالت نے ایک ہزار پاؤنڈ جرمانے کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس پر 6 تادیبی پوائنٹس درج کرنے کا حکم بھی سنایا۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مؤقف اختیار کیا کہ اس عرصے کے دوران ان کی رہائش گاہ پر تعمیراتی کام جاری تھا جس کے باعث ڈاک کی ترسیل میں خلل پڑا اور پولیس کے خطوط گم ہوگئے، انہوں نے عدالت میں جرمانہ تسلیم کرتے ہوئے ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی جس کے باعث انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں اگر کوئی شہری مقررہ وقت میں ڈرائیور کی شناخت فراہم نہ کرے تو اسے اضافی جرمانے اور تادیبی پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، 6 پوائنٹس کسی بھی ڈرائیور کے لیے سنجیدہ تنبیہ سمجھے جاتے ہیں اور مزید خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس معطل بھی ہوسکتا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور رفتار کی معمولی خلاف ورزی پر بھی بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق عدالتی ریکارڈ میں جرمانے کی ادائیگی درج ہونے کے بعد یہ معاملہ نمٹا دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *